0
Monday 25 Mar 2024 15:49

ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ سے انتخابات و لائحہ عمل سے متعلق خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںارباب لیاقت علی ہزارہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے موجودہ سیکرٹری جنرل ہیں۔ انہوں نے سال 2013ء میں ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل وہ مختلف سماجی خدمات سرانجام دینے میں مصروف تھے۔ وہ مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے بعد فعال رکن رہے، جسکے بعد انہیں سیکرٹری جوانان منتخب کیا گیا اور اسکے بعد انہیں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمت کرنے کا موقع ملا۔ وہ کوئٹہ کے رہائشی ہیں اور ابتدائی تعلیم بھی بلوچستان کے دارالحکومت سے ہی حاصل کی۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا سفر جاری رکھتے ہوئے بیوٹمز یونیورسٹی سے مائننگ انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اسکے بعد انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف کینٹبری سے تعلیم کے شعبہ میں ماسٹرز کی ایک اور ڈگری حاصل کی۔ اس وقت وہ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے میں مصروف ہیں اور کیمبرج سے تصدیق شدہ ٹیچر ٹرینر اور آئلٹس کی تیاری کرانے والے استاد ہیں۔ انہوں نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے 2024 کے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر الیکشنز کمیشن کی جانب سے بے ضابطگی دیکھنے کو ملیں، انتظامات درست نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ دھاندلی کیخلاف مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ ارباب لیاقت ہزارہ نے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ پر تنقید کرنیوالوں کو بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ انکی جماعت ہمیشہ متحرک ہوتی ہے۔ ان سے کی گئی گفتگو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1124731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش