1
1
Wednesday 3 Apr 2024 23:05

گورنر سندھ کا دمشق حملے پر ایرانی قونصل جنرل سے اظہار تعزیت

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ایران کے قونصل خانے پہنچے تو ان کا استقبال ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کیا۔گورنر سندھ نے ایران پر اسرائیل کے حملے میں جانی نقصان پر ایرانی قونصل جنرل سے تعزیت کا اظہار کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اس حملے میں کئی لوگ شہید کردیئے گئے، یہ اسرائیل کی بہیمانہ کارروائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران مظبوط و توانا اواز اٹھا رہا ہے، ایران سے محبت کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب مسلم ممالک کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے، فلسطین پر حملے بند ہونے چاہئیں، سب کو مل جل کر کچھ کرنا ہے۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ گورنر سندھ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔
خبر کا کوڈ : 1126613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Japan
ماشاء اللہ، وفاق پاکستان کی نمائندگی، کیا صدر مملکت آصف زرداری نے اظہار یکجہتی کیا ہے۔؟
ہماری پیشکش