0
Thursday 4 Apr 2024 22:20
تجزیہ

یوم القدس یوم اسلام

4 اپریل 2024
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام تجزیہ
موضوع:  یوم القدس یوم الإسلام
موجودہ صورتحال میں فلسطین کے حوالے سے یوم القدس کی اہمیت
مہمان : ڈاکٹر فرید پراچہ صاحب (نائب امیرِ جماعت اسلامی پاکستان)
میزبان و پیشکش : سید انجم رضا
4 اپریل 2024
عالمی دہشت گرد قابض صیہونی حلومت اسرائیل کی طرف سے مظلوم فلسطینی عوام پر سالہا سال سے ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت کے خلاف امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ (جمعة الوداع) کو یوم القدس کا نام دے کر بین الاقوامی سطح پر ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف احتجاج کی بنیاد رکھی، جو کئی سالوں سے انتہائی شان وشوکت سے عالم اسلام کے غیور و وبیدار مسلمان مناتے آرہے ہیں۔ اور یوم القدس ہمیں ظلم و ستم کے سامنے جھکنے کی بجاے صبر و استقامت کے ساتھ مقاومت کا درس دیتا ہے اور یہ نہ صرف فلسطینی عوام کیلیے بلکہ دنیا کے تمام ظالموں و ستمکاروں کے خلاف ڈٹ جانے، ان سے مقابلے کرنےاور مسلمانوں کے اندر ایک نئے شوق و جذبہ اور امام خمینی کے فرمان و حکم کی تکمیل و تجدید عہد کا دن قرار پایا ہے۔

یوم القدس رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے جو ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے صرف چند ہی مہینے بعد 13 رمضان المبارک سنہ 1399 کو حضرت امام خمینی کی طرف سے فلسطینی قوم کی حمایت کے لئے رکھا گیا
اہم نکات:
طوفان الاقصی  اب رمضان الاقصیٰ  کی صورت اختیار کر چکا ہے
اس وقت غزہ کے مسلمان شدید سخت حالات میں رمضان المبارک گُزار رہے ہیں
اسرائیلی جارحیت اور حملے تاحال  فلسطینی مسلمانوں پہ جاری ہیں
سحر و إفطار کے وقت بھی  شدید بمباری کی جاتی ہے
اس دفعہ  یوم القدس منانے کی اہمیت بہت بڑھ چُکی ہے
یو القدس کو بھر پور عزم ، بڑی قوت اور طاقت کے ساتھ منائیں
یوم القدس کے مظاہروں میں شرکت  اس جہاد میں شرکت کے مترادف ہے
قرادادِ پاکستان کے ساتھ فلسطین حمایت میں قردادا اس بات کا اظہار تھا اور ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کاز کا حمایتی ہے
بانی  پاکستان قائداعظم نے بڑا واضح طور پہ کہا تھا  اور اسٹیٹ پالیسی جاری کی تھی "کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے"
فلسطینی بھائی پاکستان کے عوام کی فلسطین کاز  کی حمایت کے ہمیشہ سے معترف ہیں
جب بھی فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد کی    تاریخ لکھی جائے گی، پاکستانی حمایت کا ذکر بھی ہوگا
جماعت اسلامی  بطور جماعت ایک تحریک ہونے پہ یقین رکھی ہے
ہم صرف انتخابی عمل کی جیت ، ہار کو اپنا مقصد نہیں سمجھتے 
جماعٹ اسلامی غلبہ اسلام اور امت مسلمہ کے حقوق کے لئے جدوجہد پہ یقین رکھتی ہے
باوجود چند مسلمان حکومتیں اسرائیل کی حمایت کرتی ہیں، جماعت ، فلسطین کے مسئلہ حل کے لئے   دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں سے مربوط رہے
 اسرائیل نامنظور کی جدو جہد کو مزید متحرک کرے
عالمی رائے میں موثر کردار ادا کرنے والے ممالک برطانیہ، امریکہ میں موجود مسلمانوں کے ذریعے لابنگ کی جائے
القدس کی حمایت کو مسلکی تعصب  سے آلودہ نہ کیا جائے
مسلمان ممالک میں القدس و لنا کی تحریک شرو ع کی جائے
یوم القدس کو قرآنی حکم کے مطابق  اللہ کے راستے میں نکلنے کے عزم کے ساتھ منایا جائے
خبر کا کوڈ : 1126790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش