0
Thursday 30 Apr 2020 21:55

ایل آر ایچ کے ڈاکٹر ہاشم کرونا وائرس کو شکست دینے کے بعد دوبارہ فرنٹ لائن پر موجود

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اس وقت ملک کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ فرنٹ لائن پر موجود ہے اور ملک میں بیشتر ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ارکان اس وائرس سے متاثر بھی ہوئے ہیں۔ ایسے میں قرنطینہ سینٹرز میں ڈیوٹی سرانجام دینا کسی محاذ سے کم نہیں ہے۔ فرنٹ لائن پر کرونا وائرس سے لوگوں کی زندگیاں بچانے والوں کا جذبہ، جنون، ہمّت و حوصلہ قابل دید ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ڈاکٹر ہاشم جو فرنٹ لائن پر لوگوں کی زندگیاں بچاتے ہوئے کرونا پوزیٹیو آگئے تھے علاج کے بعد کرونا نیگیٹیو آنے پر دوبارہ فرنٹ لائن پر لوگوں کی خدمت کیلئے تیار ہیں یہی جذبہ و جنون کروڑوں لوگوں کی ہمت بھی ہے اور ایک امید بھی۔ اس وائرس سے کوئی محفوظ نہیں ہے، صرف وہی محفوظ ہے جو اپنے گھروں تک محدود ہے۔ واضح رہے کہ صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ عملے کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسز میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے تمام اسٹاف کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے متاثرہ عملے میں لیڈی ڈاکٹرز، مرد ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف، وارڈ کلرک وغیرہ شامل ہیں۔ ایل آر ایچ میں کرونا وائرس کے کل 45 کیسز میں سے 25 کرونا کے مثبت مریض شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 859997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش