0
Tuesday 16 Jun 2020 16:34

پاراچنار، یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز کیخلاف آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری کی پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید علی اویس زیدی نے یونیورسٹیوں کی سطح پر طلبہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے پاراچنار میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز کے نام پر طلبہ کا مذاق اڑایا اور ان کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رواں سمسٹر کی سالم فیس معاف کی جائے اور آن لائن کلاسز کی بجائے تمام یونیورسٹیز کو ایس او پیز قواعد کے تحت کھولا جائے۔ پاراچنار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید علی اویس زیدی، ڈویژنل صدر پشاور محمد ثقلین مہدی اور سیکرٹری تعلیم سہیل زمان نے کہا کہ بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور قبائلی اضلاع سمیت ملک کے زیادہ تر علاقوں میں انٹرنیٹ، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات کا فقدان ہے۔

طلبہ آن لائن کلاسز سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے، چنانچہ آن لائن کلاسز کے نام پر طلبہ کا مذاق نہ اڑا جائے، ان کا مستقبل تباہی سے بچایا جائے اور تمام یونیورسٹیوں کو کورونا ایس او پیز کے قواعد کے تحت کھول دیا جائے، نیز موجودہ سمیسٹر کی فیس معاف کی جائے۔ راہنماؤں کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں سمیت تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے، اس لئے فی الفور تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں اور حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے ایک جامع پالیسی تیار کرے۔ راہنماؤں نے قبائلی اضلاع میں تھری جی، فور جی کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور چائنا کی طرح کورونا وائرس سے بچاو کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 868976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش