0
Friday 18 Sep 2020 17:07

جو شیعہ کو کافر کہتے ہیں انہیں یہ حق حاصل نہیں، یہ کہنا ناجائز ہے، رحمان ملک

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ جب ہماری حکومت تھی تو ہم نے کسی بھی کالعدم فرقہ وارانہ جماعت کو اجازت نہیں دی تھی کہ وہ زیرو پوائنٹ سے آگے آکر جلسہ کرے، کالعدم جماعت کو کھلی چھوٹ دینا آنے والے وقت میں حکومت کیلئے مسئلہ پیدا کرسکتا ہے، جو بھی شیعہ کو کافر کہتے ہیں، انہیں یہ حق نہیں بلکہ یہ کہنا ناجائز ہے، اس طرح ایک دوسرے پر وار کرنا ٹھیک نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں رحمان ملک نے کہا کہ ہم مسلمان بھائی ہیں، ہمیں محبت اور پیار سے رہنا چاہیئے، کسی ایک فرد کی اسٹیٹمنٹ پر پورے کے پورے فرقے کو نشانہ نہیں بنانا چاہیئے، پورے پاکستان کے شیعہ سنی عوام سے میری اپیل ہے کہ ہوشمندی سے کام لیں، کیونکہ یہ ایک شرارت ہے، یہ ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت چل رہا ہے، ملک میں شیعہ سنی فساد کی طرف جانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت کو چاہیئے کہ اس کو روکے۔
خبر کا کوڈ : 886993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش