0
Wednesday 7 Oct 2020 21:30

چنیوٹ، رجوعہ سادات میں اربعین واک کے مناظر

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ٹی ایچ بلوچ

نواسہ رسولؑ امام حسین علیہ السلام کے عشاق ہر سال اربعین حسینیؑ کی مناسبت سے نجف تا کربلا پیدل سفر کرتے ہیں۔ اس سال کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے دنیا سے محدود پیمانے پر زائرین کربلا پہنچے ہیں۔ اسی طرح پاکستان میں محرم الحرام سے چند ماہ قبل صیہونی ایجنڈے کی تکمیل اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی غرض سے آل سعود نے دلوں کو حرارت بخشنے والی عظیم شخصیت امام حسین علیہ السلام کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دین فروش ملاؤں نے چودہ سو سال پہلے کی تاریخ دہراتے ہوئے یزید ملعون کی وکالت کا آغاز کیا۔

اربعین حسینیؑ کے موقع پر جیکب آباد سے روہڑی، چکوال سے بلکسر، لاہور، جھنگ، چنیوٹ، سرگودہا، سمیت عزاداروں کے قافلے رواں دواں ہیں۔ واضح رہے کہ خانیوال میں پنجاب انتظامیہ نے اربعین واک منعقد کرنیوالے بیسیوں جوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جیک آباد میں سندھ پولیس کے لاٹھی چارج سے ایک اسکاوٹ شہید ہوگئے۔ چنیوٹ سے رجوعہ سادات تک عزاداروں کی بڑی تعداد نے پیدل سفر اختیار کیا اور شعائر حسینیؑ بلند کرتے ہوئے چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 890758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش