0
Saturday 16 Jan 2021 23:24

پاراچنار، شہید قاسم سلیمانی اور شہداء کرم کی برسی کے مرکزی پروگرام کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

کرم بھر میں عشرہ شہدائے آزادی فسطین، کشمیر، شہدائے حرم زینبی اور شہدائے کرم کے عنواں سے درجنوں پروگرامات منعقد ہوئے، جن میں سے شاخ دولت خیل، ابراہیم زئی، علی شاری، کڑمان، پیواڑ، لوئر علی زئی، کنج علی زئی، بالش خیل، دوراوی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اس سلسلے کا مرکزی اور آخری پروگرام 15 جنوری بروز جمعہ بمقام مدرسہ خامنہ ای پاراچنار میں منعقد ہوا۔ جس میں کرم بھر کی تنظیموں، علمائے کرام اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام سے علمائے کرام اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے اسلام خصوصاً قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی زندگی پر روشنی ڈالی اور انہیں اپنے لئے نمونہ عمل بنانے کی تاکید کی۔ شہداء کے اس پر برکت پروگرام سے تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین جعفری، تحریک کے سابق صدور علامہ منیر حسین جعفری اور علامہ یوسف حسین جعفری، مدرسہ جعفریہ کے مدرس علامہ احمد خان غفاری، مجلس علمائے اہلبیت کے رہنما علامہ احمد علی روحانی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر انتظار حسین، ایم پی اے سید اقبال میاں، ایم این اے کے سیکرٹری جلال حسین بنگش، علامہ مفید حسین الحسینی، علی جواد اور دیگر نے خطاب کیا۔ پروگرام کا آخری اور خصوصی خطاب تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کیا۔ پروگرام کی تفصیلات جاننے کیلئے ویڈیو مشاہدہ فرمائیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 910302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش