0
Wednesday 5 May 2021 22:49

عالمی یوم القدس، کراچی میں شیعہ جماعتوں کی پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی، مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین الجانی، رہنماء شیعہ ایکشن کمیٹی علامہ مرزا یوسف حسین، رہنماء ذاکرین امامیہ علامہ نثار قلندری، رکن مرکزی نظارت آئی ایس او مولانا عقیل موسیٰ، سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان صابر ابو مریم نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ عمائدین ملت جعفریہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال عالمی یوم القدس 24 رمضان المبارک کو منایا جائیگا، اس سلسلے ملک بھر تحریک آزادی قدس کی جانب سے ریلیاں اور کانفرنس منعقد کی جائیں گی، ملک بھر میں 50 سے زائد ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ مرکزی آزادی بیت المقدس ریلی کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائیگی، جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماء خطاب کریں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 930969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش