0
Friday 7 May 2021 01:08
بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ نے انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی

افسوس ہے کہ او آئی سی میں فلسطین اور کشمیر کیلئے آواز نہیں اٹھائی جاتی، شیریں مزاری

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ کی صدارت میں "قبلہ اول کی آزادی قریب ہے" کے عنوان سے سمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری, مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز صادق، سینیئر صحافی مظہر برلاس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ناصر عباس شیرازی، جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ، ملی یکجہتی کونسل کے جناب ثاقب اکبر، پیپلز پارٹی کے رہنماء فرحت اللہ بابر، ملی یکجہتی کونسل کے قبلہ ایاز، جناب لیاقت بلوچ، مولانا گلزار نعیمی اور ایم ڈبلیو ایم کے علامہ اقبال بہشتی و دیگر مذہبی و سیاسی رہنمائوں نے خطاب کیا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ بہت دباؤ آئے کہ اسرائیل کو تسلیم کرلیا جائے، لیکن پاکستان نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی نہیں ہوسکتا اور فلسطین کو انصاف ملنے تک اسرائیل سے متعلق سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ او آئی سی میں فلسطین اور کشمیر کیلئے آواز نہیں اٹھائی جاتی جبکہ پاکستان نے ماضی میں ہر مسلمان ملک کے انصاف کیلئے آواز اٹھائی، ماضی میں مسلم امہ کی مسلمان ممالک کے انصاف کیلئے کھڑے ہونا روایت رہی ہے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور انڈیا نے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی ہے، حتیٰ کہ اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں میں کورونا وائرس کی ویکسین بھی شہریوں کو نہیں لگائی، یہ ظلم کی انتہا ہے، جس کے خلاف مسلم امہ کو متحد ہونا چاہیئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رمضان شروع ہوا تو اسرائیل نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے اور اذان دینے سے روکا، مسلم ممالک کو کم از کم فلسطین اور کشمیر کیلئے آواز تو اٹھانی چاہیئے جبکہ کشمیر کمیٹی کی طرح پاکستان میں فلسطین کمیٹی بھی بنانی چاہیئے۔ میں اس سلسلہ میں سپیکر قومی اسمبلی سے خصوصی سفارش کروں گی، یہ ایک ایسی کمیٹی ہوگی، جو مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 931203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش