0
Thursday 21 Mar 2024 23:30

یورپی یونین کیجانب سے غزہ میں فوری جنگبندی کی اپیل

یورپی یونین کیجانب سے غزہ میں فوری جنگبندی کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے سربراہان مملکت نے آج برسلز میں منعقد ہونے والے اپنے سربراہ اجلاس میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر ایسی فوری جنگبندی پر زور دیا ہے کہ جو پائیدار امن کا باعث بنے۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق یورپی یونین نے غزہ میں ابتر انسانی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں انتہائی زیادہ شہری ہلاکتوں اور انسانی بحران پر پریشان ہیں۔ 

اس اجلاس میں یورپی یونین کی جانب سے غزہ کے عوام کی ابتر انسانی صورتحال اور قحط پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قريب الوقوع قحط کا شدید خطرہ لاحق ہے لہٰذا غزہ کے لئے فوری، مکمل اور محفوظ امداد کی اشد ضرورت ہے۔ یورپی یونین نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ فوری جنگبندی بالآخر ایک مستقل جنگبندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا باعث بننی چاہیئے۔ 

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران رفح پر صہیونی حملے کا امکان بڑھ جانے اور غزہ کی خوفناک انسانی صورتحال پر یورپی یونین نے اپنی ''گہری تشویش'' کا اظہار تو ضرور کیا ہے لیکن نہ صرف تل ابیب کو جنگی جرائم سے روکنے پر مجبور کرنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا بلکہ ''اپنے دفاع'' کے منگھڑت حق کے بہانے اس غیرقانونی و غاصب رژیم کی اندھی حمایت بھی جاری رکھی ہے!
خبر کا کوڈ : 1121081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش