0
Monday 25 Mar 2024 22:49

جعلی صیہونی رژیم کے جنگی جرائم پر عالمی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیجائے، ایران

جعلی صیہونی رژیم کے جنگی جرائم پر عالمی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیجائے، ایران
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے آج یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ جوزپ بورل کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے ساتھ ساتھ ایران و یورپی یونین کے درمیان تعلقات کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس گفتگو میں فریقین نے ایران و یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کو جاری رکھنے اور پابندیوں کے خاتمے کے لئے باہمی رابطوں و ملاقاتوں کے تسلسل پر زور دیا۔

اس دوران حسین امیر عبداللہیان نے غزہ کی موجودہ صورتحال اور الشفاء ہسپتال میں سینکڑوں عام فلسطینی شہریوں کو "سزائے موت" دینے کے اسرائیلی اقدامات سمیت قابض صیہونی فوج کے ہاتھوں خواتین و بچوں کے قتل عام کی دل دہلا دینے والی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی کہ بدقسمتی کے ساتھ بنجمن نیتن یاہو نے "غزہ" اور حتی "امریکہ کے قومی مفادات" کو بھی اپنے "ذاتی مفادات" کے حصول کے لئے یرغمال بنا رکھا ہے!

ایرانی وزیرخارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی بحران کے تسلسل اور غیر قانونی اسرائیلی رژیم کی جانب سے غزہ کے عوام کو "بھوکا" رکھے جانے کے انسانیت سوز اقدام نے غزہ کی صورتحال کو "صدی کے حقیقی بحران" میں بدل کر رکھ دیا ہے۔

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے جنگبندی اور غزہ میں فوری انسانی امداد کی ترسیل کی ضرورت پر مبنی جوزپ بورل کے نقطۂ نظر کو سراہا اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری سمیت یورپی یونین کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم کے خلاف "تعزیری اقدامات" اٹھائے جائیں اور غزہ میں، خاص طور پر غزہ کے الشفاء ہسپتال میں اس غیرقانونی رژیم کے جنگی جرائم پر ایک عالمی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1124879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش