0
Tuesday 26 Mar 2024 21:20

اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کرچکا، اقوام متحدہ

اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کرچکا، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر 25 ہزار ٹن بارود استعمال کرچکا ہے۔ یہ انکشاف اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز کی غزہ جنگ پر رپورٹ میں کیا گيا ہے۔ رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 30 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو قتل کرچکا ہے، جبکہ 12 ہزار فلسطینی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے لاپتہ ہیں، جنہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں خوراک کی کمی اور غذائی قلت سے یومیہ 10 بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ غزہ میں مارے جانے والے مرد حماس جنگجو تھے۔

اسرائیل کے غزہ کی امداد روکنے نے بھوک و افلاس سے اموات میں اضافہ کیا ہے، غزہ میں خوراک کی کمی اور غذائی قلت سے یومیہ 10 بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے 70 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو زخمی، ہزاروں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کے بدترین تشدد کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے اسپتالوں، زرعی اراضی کو بری طرح تباہ کر دیا ہے، اسرائیلی بمباری سے غزہ کے مکانات، اسپتال، تعلیمی ادارے، ثقافتی مراکز بھی تباہ ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1125110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش