0
Wednesday 27 Mar 2024 00:34

ایران کیساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے، امریکا

ایران کیساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے، امریکا
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں، ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب کو مشورہ ہے کہ ایران کے ساتھ کاروبار سے پہلے اس بات پر غور کریں۔ ایک سوال کے جواب میں اسسٹنٹ سیکریٹری نے واضح کیا تھا کہ ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے۔

میتھیو ملر نے اپنی پریس بریفنگ میں پاکستان میں چینی قافلے پر حملے کی مذمت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر ہمیں گہرا رنج ہے، ہم حملے کے متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا ہے، پاکستان میں چینی شہری دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کی کارروائیوں کا شکار نہیں ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1125116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش