0
Wednesday 27 Mar 2024 08:31

غزہ، حماس کے صیہونی فوجیوں اور گاڑیوں پر حملے

غزہ، حماس کے صیہونی فوجیوں اور گاڑیوں پر حملے
اسلام ٹائمز۔ غزہ کے وسطی اور جنوبی حصوں میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر حماس نے حملے کیے ہیں۔ حماس کے القسام بریگیڈ کے مطابق غزہ شہر کے تل الحوا محلے میں صہیونی فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ القسام بریگیڈ نے الشفا اسپتال کے قریب اسرائیلی بکتر بند کو بھی نشانہ بنایا۔ حماس نے الشفاء اسپتال کے قریب اسرائیلی گاڑیوں پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

ادھر غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اردن کے دارالحکومت اومان میں دوسرے روز بھی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے ایک بار پھر اسرائیلی سفارت خانے کی جانب جانے کی کوشش کی، جنہیں سکیورٹی فورسز نے روکنے کی کوشش کی۔ اسرائیلی سفارت خانے جانے سے روکنے پر اردنی سکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش