0
Wednesday 27 Mar 2024 21:27

عراق کا ایران سے 5 سال تک گیس درآمد کرنے کا معاہدہ طے پاگیا

عراق کا ایران سے 5 سال تک گیس درآمد کرنے کا معاہدہ طے پاگیا
اسلام ٹائمز۔ عراق کا ایران سے گیس درآمد کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی وزارت بجلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق ایران سے گیس درآمد کرے گا، اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر عراق کی جانب سے وزیر بجلی زیاد علی فاضل اور ایران کی جانب سے نیشنل گیس کمپنی کے حکام نے دستخط کیے۔ عراقی وزارت بجلی کا کہنا ہے کہ ایران سے 5 سال تک گیس درآمد کرنے کا معاہدہ طے ہوگیا، ایران عراق کو  یومیہ 5 کروڑ کیوبک میٹر گیس 5 سال تک فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

عراقی وزارت بجلی کے مطابق ایران سے گیس درآمد کرکے عراق بجلی پیدا کرنے کی ضروریات پوری کرے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے خبردار کیا تھا کہ ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش