0
Friday 29 Mar 2024 03:00

بھارت کے سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا، عمر عبداللہ

بھارت کے سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کو بی جے پی کے لیڈر جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ پر یو پی اے حکومت کی دوسرے مدتکار کے دوران آرمی چیف رہے آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ افسپا کی منسوخی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا ’’وزیر داخلہ (امت شاہ) کو اب افسپا کی یاد آئی ہے، جب میں 2011ء میں وزیراعلٰی تھا تب سے ہی میں نے کالے قانون افسپا ہٹانے کے لئے جدوجہد کی ہے، اس کی مخالفت کہاں سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنرل وی کے سنگھ تھے جنہوں  نے مخالفت کی اور جب میں وزیراعلٰی تھا تو سنگھ آرمی چیف تھے، سنگھ امت شاہ کے کابینہ کے ساتھی ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ امت شاہ، جنرل وی کے سنگھ سے پوچھیں کہ انہوں نے افسپا کو ہٹانے کے عمل کو کیوں روک دیا تھا، اس وقت انہوں نے رکاوٹیں کیوں کھڑی کی تھیں۔ انہوں نے ایسا کیوں کہا تھا کہ فوج اسے قبول نہیں کرے گی، آج وہ لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں کہ افسپا کو ہٹا دیں گے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کو پہلے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر لوگوں کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ افسپا کے بارے میں ہم بعد میں دیکھیں گے، لیکن کم از کم ہائی وے پر لوگوں کی نقل و حرکت کو کم کریں اور اس کے لئے ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے۔ فی الحال فوج کے جوان ہماری گاڑیوں کو روکنے، ہائی وے پر ہمیں ہراساں کرنے سے روکیں، تب ہم مان لیں گے کہ آپ افسپا کو ہٹا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش