0
Friday 29 Mar 2024 19:50

بلوچستان، سینیٹ کی خالی نشستوں پر امیدواران بلامقابلہ منتخب ہو گئے

بلوچستان، سینیٹ کی خالی نشستوں پر امیدواران بلامقابلہ منتخب ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں پر تمام امیدواران بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالواسع اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل صوبے سے سینیٹ کی سات جنرل نشستوں اور خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر بھی امیدواران بلامقابلہ کامیاب ہوئے تھے۔ جس کے بعد بلوچستان کے تمام امیدواران بلامقابلہ سینیٹ کی نشستوں پر منتخب ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش