0
Friday 29 Mar 2024 22:56

جماعت اسلامی کراچی کی خواتین سے فیملیز کے ہمراہ ’شب یکجہتی غزہ‘ میں شرکت کی اپیل

جماعت اسلامی کراچی کی خواتین سے فیملیز کے ہمراہ ’شب یکجہتی غزہ‘ میں شرکت کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے جماعت اسلامی کے تحت مظلوم و نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہفتہ 30 مارچ کو شاہراہ قائدین پر ہونے والی ”شب یکجہتی غزہ“میں کراچی کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو اپنی فیملیز کے ہمراہ بھرپور شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ خواتین دل کھول کر فلسطین فنڈ میں حصہ ڈالیں، زکوٰۃ و صدقات اور نقد عطیات بھی جمع کرائیں۔ جاوداں فہیم نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے، 32 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے، جس میں 25 ہزار سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کا مقابلہ نہیں کر سکتا، وہ شکست کھا چکا ہے، اسی لئے وہ نہتے عام شہریوں پر بمباری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو مجرمانہ طاقت مسلم حکمرانوں کی خاموشی نے دی ہے، ہم کچھ نہیں کر سکتے، لیکن بے غیرت مسلم حکمرانوں کو غیرت دلا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش