0
Tuesday 23 Apr 2024 18:44

محمود مولوی کا ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم

محمود مولوی کا ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم
اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان میں معاشی حجم بڑھانے کے معاہدے دوطرفہ دوستی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے بہت سود مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کاترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق بڑی کامیابی ہے، ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان میں معاشی حجم بڑھانے کے معاہدے دوطرفہ دوستی کا ثبوت ہے۔ محمود مولوی نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو اسرائیل پر کامیاب حملے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور فلسطینیوں کی حمایت میں ہونیوالے ہر اقدام میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1130586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش