0
Monday 1 Jul 2013 17:49

سندھ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائے، ثروت اعجاز قادری

سندھ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے بھر میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بلائے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز جماعتیں شامل ہوں۔ مرکز اہلسنت پر نیوکراچی سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے یکجہتی کے ساتھ شرپسندوں اور دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہوگا، وفاقی و صوبائی حکومتیں بیانات کے بجائے ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں تک قانون کی رسائی کو یقینی بنائیں، عملی اقدامات کرتے ہوئے پولیس اور رینجرز کو سیاسی دباؤ سے آزاد کریں تب جاکر ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئے گی اور شہر کی رونقیں بحال ہوں گی۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی کو انتہاء پسند دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چلنے دیں گے، وفاقی و صوبائی حکومتیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام اور تاجروں کو دلاسہ دینے سے کام نہیں چلے گا، حکومت ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دے، اگر دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز پر کمزور کیس بنائے گئے تو عوام کا سیکورٹی اداروں پر سے اعتماد ختم ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 278569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش