0
Friday 26 Jul 2013 16:33

کرم ایجنسی، بم دھماکے میں 2جاں بحق

کرم ایجنسی، بم دھماکے میں 2جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ حکام کے مطابق لوئر کرم کے علاقے علی زئی سے ایک  مسافر گاڑی مرکزی قصبے پارہ چنار جا رہی تھی کہ خرمہ تنگ کے علاقے میں سڑک میں نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ اس پر سوار 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اُدھر قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے جمعرات کی شب ملنے والی 20 لاشوں کی تدفین جمعہ کو جمرود میں کی گئی۔ حکام کے مطابق آکا خیل کے علاقے سے ملنے والی گولیوں سے چھلنی ان لاشوں کی شناخت ممکن نہیں تھی۔ لیکن سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ’’دہشت گرد‘‘ علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران مارے گئے تھے۔ خیبر ایجنسی کے علاقے اکا خیل میں گزشتہ ہفتے ہی بم دھماکے اور عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں پانچ سکیورٹی اہلکاروں سمیت 30 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 287026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش