0
Friday 18 Apr 2014 07:36

الیکشن بائیکاٹ مہم کی توڑ، مزاحتمی قائدین اور کارکنوں کیخلاف پولیس کریک ڈاؤن، 100 گرفتار

الیکشن بائیکاٹ مہم کی توڑ، مزاحتمی قائدین اور کارکنوں کیخلاف پولیس کریک ڈاؤن، 100 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے پارلیمانی الیکشن کی گرما گرمی کے بیچ پولیس نے مقبوضہ کشمیر کے مزاحمتی لیڈروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈون شروع کرتے ہوئے گرفتاریوں اور شبانہ چھاپے ڈالا کر علیحدگی پسندوں کو یا تو خانہ نظر بند کیا یا انہیں تھانوں میں بند کردیا اور گذشتہ 2 دنوں کے دوران 100 کے قریب گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو گرفتار کرکے مقید کردیا، پولیس کی ایک بھاری جمعیت نے نماز فجر کے فوراً بعد یاسین ملک کے گھر کو گھیرے میں لیا اور انہیں گرفتار کرکے تھانہ کوٹھی باغ پہنچایا، یاسین ملک کا الیکشن بائیکاٹ مہم کے سلسلے بڈگام جانے کا ارادہ تھا، یہ امر قابل ذکر ہے کہ بدھ کو ایک ماہ نئی دہلی میں مقیم رہنے کے بعد حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی جونہی گھر واپس پہنچے تو انہیں خانہ نظر کردیا گیا، ادھر تحریک حریت سے وابستہ سینئر لیڈران شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان کے علاوہ تحریک حریت کے ترجمان ڈاکٹر غلام محمد گنائی کو خانہ نظر بند کیا گیا، حریت شعبہ رابطہ عامہ کے سربراہ ظفر اکبر بٹ کے علاوہ حریت کانفرنس (گ) کے کئی ورکروں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں مقید کردیا گیا ہے۔

حریت کانفرنس (گ) کے ترجمان ایاز اکبر نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں تحریک حریت اور دیگر مزاحمتی جماعتوں سے وابستہ تقریباً 3 درجن کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، تحریک حریت سے وابستہ سینئر لیڈر پیر سیف اللہ کے گھر پر بھی مسلسل چھاپے ڈالے جا رہے ہیں جبکہ عاشق قادر لون کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے، اس دوران حاجن میں اس وقت سنگباری ہوئی جب پولیس نے مسلم لیگ کے سینئر لیڈر حکیم شوکت کو گرفتار کرنے کے حوالے سے چھاپہ مارا، پولیس کو مشتعل بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے ہوا میں گولیوں کے کئی راونڈ بھی چلانے پڑے، ادھر پولیس نے سنگری صدر کوٹ پائین میں شوکت احمد حاجی، معراج الدین وانی، اور فیروز احمد ماگرے نامی تین نوجوانوں کو جمعرات کی صبح گرفتار کیا، پولیس ایک اعلیٰ آفیسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ علیحدگی پسند لیڈران کی گرفتاری اور رہائشی نظر بندی احتیاتی طور پر کی گئی ہے تاکہ ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے دوران امن و قانون کی کوئی صورتحال پیدا نہ ہو، انہوں نے کہا پولیس کے پاس ایسی اطلاعات موجود ہے کہ کچھ عناصر انتخابات سے قبل ماحول میں کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں اور ان چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی تدابیر اٹھائی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 374063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش