0
Tuesday 5 Aug 2014 08:40

آئی ایس او شہید قائد حسینی کے افکار کی امین اور انکے مقدس خون کی وارث ہے،تجمل نقوی

آئی ایس او شہید قائد حسینی کے افکار کی امین اور انکے مقدس خون کی وارث ہے،تجمل نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر تجمل نقوی نے کہا کہ آج 5 اگست کو قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی 26ویں برسی ملک بھر میں منائی جائے گی۔ لاہور میں لاہور ڈویژن کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایس او شہید قائد عارف الحسینی کی امین اور مقدس خون کی وارث ہے، شہید نے ملت تشیع پاکستان میں بیداری کی روح پھونکی اور امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت کے لئے عظیم کاوشیں کیں اور لازوال قربانیاں دیں۔ ڈاکٹر تجمل نقوی نے کہا کہ شہید کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 اگست 1988ء اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی اور علمبردار شہید عارف حسینی کا یوم شہادت ہے، شہید آج بھی زندہ و تابندہ ہے، اس سلسلہ میں مجالس ترحیم کا اہتمام کیا جائے گا۔ یاد رہے شہید قائد کو 26 سال قبل پشاور میں اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ نماز فجر کی ادائیگی کیلئے مدرسہ سے مسجد کی طرف جا رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 403099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش