0
Thursday 25 Sep 2014 11:42

ایم کیو ایم کے دفتر پر رینجرز کی کارروائی ٹارگٹڈ آپریشن کا حصہ ہے، شرجیل میمن

ایم کیو ایم کے دفتر پر رینجرز کی کارروائی ٹارگٹڈ آپریشن کا حصہ ہے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کی جانے والی کارروائی شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کا حصہ ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گذشتہ رات رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائی کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کا حصہ ہے، اس کارروائی میں 23 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے کچھ کو ابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ کچھ اب بھی زیرحراست ہیں۔ سندھ حکومت کی کوشش ہوگی کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور دھرنوں کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات رینجرز نے اسکیم 33 ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مار کر کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ جس کے خلاف آج شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے دیے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 411547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش