0
Wednesday 1 Oct 2014 19:32

تحریک صراط مستقیم کا ممتاز قادری کے حق میں لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ

تحریک صراط مستقیم کا ممتاز قادری کے حق میں لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام غازی ممتاز حسین قادری کے فیصلے کو 4 سال ہو جانے پر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک صراطِ مستقیم ضلع لاہور مولانا محمد صدیق مصحفی نے کہا کہ اہلسنت ملک کے محب وطن پرامن اور اکثریتی عوام ہیں لیکن سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیﷺ کی شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، عشق رسول میں جینا عشق رسول میں مرنا ہی ہمارا ایمان ہے، ہر عاشق رسول گستاخ رسول کیلئے ننگی تلوار ہے، دنیا کا کوئی قانون ناموس رسالت کے تحفظ سے ہمیں نہیں روک سکتا، آئین و قانون کی بالادستی اور عمل داری پر یقین رکھتے ہیں، لیکن حکومت عاشق رسول ممتاز قادری کی رہائی کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے، اول روز سے ہمارا مطالبہ ہے کہ غازی ممتاز قادری کا مقدمہ شرعی عدالت میں چلایا جائے مگر اس پر حکومت کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہے، ممتاز قادری کی رہائی کیلئے عوام اہلسنت سڑکوں پر نکل آئے تو اڈیالہ جیل کا تالا محفوظ نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کی رہائی کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے عاشقان رسول آگے آئیں، اہلسنت و جماعت کی تمام تنظیمیں ممتاز قادری کی رہائی کیلئے میڈیا سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرینگی، قائداعظم محمد علی جناح نے غازی علم دین شہید کو رہا کرانے کیلئے کیس لڑا جبکہ ڈاکٹر علامہ اقبال نے انکے کیس کیلئے چندہ جمع کیا گستاخ رسول کو قتل کرنے والا غازی علم دین شہید غلط ہوتا تو قائداعظم ان کا کیس کبھی نہ لڑتے، ممتاز قادری کی رہائی کیلئے تحریک چلانا ہر مسلمان کا مذہبی عشق کا تقاضا ہے حکومت اپنے اقتدار اور آخرت سنوارنا چاہتی ہے تو ممتاز قادری رہا کرے، یہ ہی عشق محمدی کا تقاضا ہے عوام اہلسنت کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ غازی ممتاز قادری کی رہائی میں بھرپور انداز میں شرکت کر کے باطل قوتوں کو بتا دیں کہ ہم عشق رسول میں جینے اور مرنے والے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 412722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش