0
Saturday 25 Oct 2014 23:53

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں اسرائیلی ثقافتی اسٹال لگانے کا انکشاف

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں اسرائیلی ثقافتی اسٹال لگانے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں اسرائیلی ثقافتی اسٹال لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ثقافتی اسٹال وویمن انٹرنیشنل ماڈل یونائٹڈ نیشنز کی دوسری سالانہ کانفرنس کے موقع پر لگایا گیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے احتجاج پر صہیونی ریاست کی ثقافت کا اسٹال ہٹا دیا گیا۔ زیر نظر تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹال پر موجود طالبات نے اسرائیلی خواتین کا روائتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ میز پر اسرائیلی کھانے سجائے گئے ہیں۔ دیوار پر لگے پوسٹر میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ثقافت کے مختلف پہلو نمایاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 416441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش