0
Sunday 26 Oct 2014 21:30

محرم الحرام، خیبر پختونخوا حکومت حساس اضلاع میں فول پروف سیکورٹی فراہم کرے، ارشاد حسین

محرم الحرام، خیبر پختونخوا حکومت حساس اضلاع میں فول پروف سیکورٹی فراہم کرے، ارشاد حسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنماء ارشاد حسین بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عشرہ محرم کے حوالے سے حساس قرار دیئے گئے اضلاع میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے، وحدت سکاوٹس کے رضاکار سیکورٹی اہلکاروں کے شانہ بشانہ مجالس اور جلوس ہائے عزاء کی سیکورٹی پر مامور ہوں گے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو اور کوہاٹ کو حساس ترین اضلاع قرار دیا گیا ہے، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں مزکورہ اضلاع میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی عزاداری امام حسینؑ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عشرہ محرم الحرام کے دوران شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں، تاکہ فرقہ پرست عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 416483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش