0
Friday 25 May 2018 14:29

آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی غیر جمہوری عمل کی شدید مخالفت کرینگے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی غیر جمہوری عمل کی شدید مخالفت کرینگے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لیں گے۔ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے۔ مختصر مدت میں بلوچستان کے عوام کو امن وامان سمیت بہت کچھ دیا۔ آج2013ء اور 2018ء کے بلوچستان میں بہت کچھ فرق ہے۔ کارکن آپس میں الجھنے کے بجائے اپنے سیاسی سفر کو آگے کی جانب بڑھائیں۔ تربت میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قومی سیاسی جماعت ہے، جو بلوچستان کے عوام کے قومی وسیاسی حقوق کے حصول کیلئے بھرپور انداز میں سیاسی جدوجہد کر رہی ہے۔ ہمیں ذات سے بالاتر ہوکر بلوچستان کے قومی سیاسی مفادات کو ترجیح دینا ہوگا۔ بلوچستان کو 2018ء میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور ہر الیکشن میں نیشنل پارٹی کا مقابلہ کنگز پارٹیوں سے رہا ہے۔ پارٹی کے سیاسی کارکنوں نے ثابت قدمی کے ساتھ وطن وقوم کے دفاع کیلئے بھرپور سیاسی جدوجہد کی ہے۔ سیاست میں کسی بھی مداخلت کے خلاف ہیں۔ الیکشن کے عمل کو متاثر کرنے کے کسی بھی غیر جمہوری وغیر سیاسی عمل کی شدید مخالفت کریں گے۔ تربت شہر اور اس میں ہونے والی تبدیلی خود ثابت کرتی ہے کہ ہمارا عوام کے ساتھ رشتہ وتعلق غیر متزلزل ہے۔ ضلع کیچ کے عوام نے ہر وقت ہم پر اعتماد کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 727199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش