0
Monday 18 Jun 2018 20:32

کراچی، پی آئی اے کے مسافر طیارے کی دوران پرواز فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ

کراچی، پی آئی اے کے مسافر طیارے کی دوران پرواز فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ
اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان جانے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کو دوران پرواز فنی خرابی کے باعث کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 582 کراچی ایئرپورٹ سے رحیم یار خان روانہ ہوئی تھی، تاہم دوران پرواز فنی خرابی کے باعث طیارے کو دوبارہ کراچی ایئرپورٹ پر ہی لینڈ کرنا پڑگیا۔ دوبارہ لینڈنگ پر طیارے میں سوار مسافروں میں بے چینی پھیل گئی اور انہوں نے رن وے پر ہی شور شرابہ شروع کر دیا۔ انہوں نے دوبارہ خراب طیارے میں جانے سے انکار کر دیا۔ پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو مرمت کیلئے ہینگر میں منتقل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 732142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش