1
Wednesday 12 Apr 2023 12:16
خبرِ جہان-39

شام پر اسرائیلی حملوں میں تیزی

مسجد الاقصٰی کا محاصرہ
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام خبرِ جہان
شمارہ 39
 
موضوع: شام پر اسرائیلی حملوں میں تیزی اور مسجد الاقصٰی کا محاصرہ
 
مہمانانِ گرامی
سید کاشف علی, سینئر صحافی, تجزیہ نگار
سید ناصر عباس رضوی, سینئر تجزیہ نگار, کالم نگار
میزبان: قیصر عباس خان
 
اہم نکات
 
01. شام میں امریکی بیس پر حملوں کے بعد اسرائیل کے حملوں میں تیزی آگئی ہے, اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ اسرائیل کو استعمال کر کے اپنے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے.
 
02. شام میں IRGC کے افسران بطور مشیر تعینات تھے جو اسرائیل کے فضائی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں, اسرائیل نہیں چاہتا کہ اس کی سرحد پر ایران اپنا کوئی اڈا قائم کرے, شام ایران کے لئے بہت اہم ہے, ایران دماغ ہے تو شام دل ہے اور مزاحمتی گروپ اعضاء ہیں.
 
03. ایران نے اپنے شہداء کا بھرپور بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے, ایران کہاں اور کیسے بدلہ چکائے گا اس کا فیصلہ خود کرے گا, لیکن ضرور کریگا کیونکہ ایران نے کبھی بدلہ چھوڑا نہیں, اور اس کے متوقع نتائج کسی وقت بڑی جنگ کی صورت میں ظاہر ہونگے, اور یہ سرد جنگ اسی طرح چلتی رہے گی, دونوں طرف نقصانات بھی ہوتے رہیں گے.
 
04. اسرائیل اپنے داخلی, سیاسی بحران میں بہت بری طرح پھنس چکا ہے, لیکن اس کے باوجود مسجد الاقصٰی میں موجود عبادت گزاروں پر شدید حملہ کیا ہے, اس کی وجوہات یہی ہیں کہ اسرائیل دنیا کی توجہ اپنے داخلی بحران سے ہٹانا چاہتا ہے, حالات دن بدن کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں, اسرائیل کو مسجد الاقصٰی پر حملے کے شدید نتائج بھگتنے پڑے ہیں, لبنان سے بھی راکٹ فائر کئے گئے ہیں اور غزہ سے بھی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے, آئندہ اس طرح کی جنائت کاری سے پہلے سوچے گا.
 
05. نیتن یاہو کے خلاف اسرائیلی عوام اُٹھ کھڑی ہوئی ہے اور سیکیورٹی فورسز میں بھی بغاوت پائی جا رہی ہے, امریکی نیوز ویب سائیٹ The Newyork Times نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کے پیچھے موساد ہے اوع موساد کے لوگ ان مظاہرین میں شامل ہیں.
خبر کا کوڈ : 1051878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش