5
0
Monday 3 Sep 2012 10:57

قائداعظم کا پاکستان اور فرقہ واريت

قائداعظم کا پاکستان اور فرقہ واريت
تحریر: حامد مير
  
ابن سينا نے کہا تھا کہ دنيا ميں دو قسم کے لوگ ہوتے ہيں۔ ايک وہ جن کے پاس عقل ہے اور مذہب نہيں، دوسرے وہ جن کے پاس مذہب ہے مگر عقل نہيں۔ ايسا لگتا ہے کہ پاکستان ميں دوسری قسم کے لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ جنرل ضياءالحق کے دور ميں مذہب کے نام پر غير عقلی فيصلے کئے گئے،پھر جنرل پرويز مشرف کا دور آيا۔ انہوں نے روشن خيال اعتدال پسندی اور لبرل ازم کے نام پر فاشسٹ پاليسی اختيار کی۔
 
انہوں نے جنوبی وزيرستان ميں فوجی آپريشن کيلئے اکثريتی فرقے کے عسکريت پسندوں کے خلاف اقليتی فرقے کے قبائلی سرداروں کی زبردستی مدد حاصل کی اور قبائلی عوام کو اندر سے تقسيم کر ڈالا اور پھر يہ فرقہ وارانہ تقسيم صرف اورکزئی ايجنسی اور کرم تک محدود نہ رہی بلکہ پشاور، لاہور اور کراچی سے ہوتی ہوئی کوئٹہ تک پہنچ گئي۔
 
2003ء ميں کوئٹہ ميں ہزارہ نسل سے تعلق رکھنے والے اہل تشيع پر حملے شروع ہوئے، جو آج تک جاری ہيں۔ ويسے تو آج پاکستان ميں کوئی بھی محفوظ نہيں اور پچھلے دس سال کے دوران بم دھماکوں، ڈرون حملوں اور فوجی آپريشنوں کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ميں مارے جانے والے 40 ہزار سے زائد پاکستانيوں کو مختلف فرقوں ميں تقسيم نہيں کيا جا سکتا، ليکن پچھلے چار سال کے دوران کوئٹہ اور گلگت بلتستان کے علاوہ کراچی ميں اہل تشيع پر مسلسل حملے ہر محب وطن پاکستانی کے لئے باعث تشويش ہيں۔ کوئٹہ ميں صورتحال يہ ہے کہ شہر ميں صرف ہزارہ شيعہ دہشت گردی کا نشانہ نہيں بن رہے، بلکہ سني علماء کی بھی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے، ليکن حکومت مکمل طور پر بےبس نظر آتی ہے۔
 
حکومت کی اتحادی جماعت ايم کيو ايم کے قائد الطاف حسين نے کوئٹہ اور کراچی ميں اہل تشيع پر حملوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتے ہوئے پاکستانی قوم کو ياد دلايا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح بھی اثناء عشری شيعہ تھے۔ الطاف حسين صاحب کی اس ياد دہانی کا مقصد يہ نظر آتا ہے کہ قائداعظم کے نام پر پاکستانی قوم کو فرقہ وارانہ تقسيم سے بچايا جا سکے۔ تاريخی لحاظ سے يہ دعویٰ درست نظر آتا ہے کہ قائداعظم اثناء عشري شيعہ تھے، ليکن يہ بھی درست ہے کہ قائداعظم کے حاميوں اور جانثاروں کی اکثريت شيعہ نہيں تھی۔
 
تحريک پاکستان کے حامی قائداعظم کو صرف ايک مسلمان سمجھتے تھے اور اسی لئے مسلمانوں کی اکثريت نے قائداعظم کی قيادت پر اتفاق کيا۔ برصغير کے مسلمانوں کی يہ خوش قسمتی تھی کہ پاکستان کا خواب ديکھنے والے شاعر علامہ محمد اقبال ايک سنی خاندان ميں پيدا ہوئے، ليکن وہ شاعر اہل سنت نہيں کہلوائے، بلکہ شاعر مشرق کہلوائے اور آج بھی ان کا فارسی کلام پاکستان سے زيادہ ايران ميں مقبول ہے۔
 
کچھ سياسی معاملات ايسے تھے، جن پر علامہ محمد اقبال اور قائداعظم کے درميان اختلاف پيدا ہوا۔ اقبال مسلمانوں کے لئے جداگانہ طرز انتخاب کے حامی تھے اور قائداعظم نے دہلی مسلم تجاويز کے ذريعہ مخلوط طرز انتخاب پر مشروط آمادگی ظاہر کی۔ سائمن کميشن اور نہرو رپورٹ پر بھی اقبال اور قائداعظم ميں سياسی اختلافات تھے، ليکن 1935ء ميں مسجد شہيد گنج لاہور کے تنازع پر مسلمانوں اور سکھوں ميں کشيدگی پيدا ہوئی تو قائداعظم کے جرأت مندانہ کردار پر علامہ محمد اقبال ان کے معترف ہوگئے۔
 
اقبال نے ايک بيان ميں قائداعظم کو بطل جليل قرار ديا۔ قائداعظم پر کچھ مولويوں نے کفر کے فتوے لگائے تو اقبال نے ان کا دفاع کيا۔ 1937ء ميں ايک ايسا واقعہ پيش آيا، جس نے قائداعظم کو مسلمانوں کے تمام فرقوں کے ايک متفقہ ليڈر کے طور پر اُبھارا۔ سنٹرل ليجسليٹو اسمبلی آف انڈيا ميں ايک سنی مسلمان رکن حافظ محمد عبداللہ نے مسلم پرسنل لاء (شريعت) بل پيش کيا، جس ميں کہا گيا تھا کہ مسلمانوں کے انتقال جائيداد کے مقدمات کا فيصلہ اسلامی قوانين کے مطابق ہونا چاہئے اور عورتوں کو بھی جائيداد ميں حصہ ملنا چاہئے۔
 
اسمبلی ميں ايک بڑے جاگيردار سر محمد يامين خان نے کہا کہ شيعہ اس شريعت بل کو نہيں مانيں گے۔ قائداعظم نے انہيں سمجھايا کہ اس قانون کے تحت مقدمات کے فيصلے مسلمان جج کريں گے اور فيصلہ درخواست دہندہ کے مسلک کے مطابق ہوگا، ليکن سر محمد يامين خان نے ميجر نواب احمد نواز خان اور کيپٹن سردار شير محمد خان کو بھی اپنے ساتھ ملا ليا۔ اس موقع پر مولانا شوکت علی، مولانا ظفر علی خان، مولوی محمد عبدالغنی، قاضی محمد احمد کاظمی اور شيخ فضل حق پراچہ سميت کئی مسلمان ارکان اسمبلی نے قائداعظم کو اس شريعت بل پر بحث کيلئے متفقہ طور پر اپنا نمائندہ مقرر کر ديا۔
 
اور آخر کار طويل بحث کے بعد سر محمد يامين خان نے بھی اس بل کی حمائت کر دی اور 16 ستمبر 1937ء کو يہ بل سنٹرل اسمبلی نے منظور کر ديا۔ بل کی منظوری اہل سنت کی نہيں، اہل اسلام کی کاميابی بنی۔ قائداعظم نے ہميشہ اپنی ذات کو شيعہ سنی اختلافات سے دور رکھا، بلکہ وہ شيعہ سنی اتحاد کی علامت تھے۔ ايک دفعہ قائداعظم سے پوچھا گيا کہ آپ شيعہ ہيں يا سنی؟ قائداعظم نے سوال پوچھنے والے سے کہا کہ يہ بتاؤ پيغمبر اسلام حضرت محمد (ص) کيا تھے؟ سوال پوچھنے والے نے کہا کہ وہ مسلمان تھے۔ جواب ميں قائداعظم نے کہا کہ ميں بھی مسلمان ہوں۔
 
قائداعظم ايسی مذہبی محفلوں ميں شرکت کرتے تھے جہاں شيعہ سنی اختلاف نظر نہيں آتا تھا۔ وہ عيد کی نماز عام مسلمانوں کے ساتھ کسی بھی مسجد ميں ادا کر ليتے تھے۔ عيد ميلاد النبی (ص) کے جلسوں ميں بھی شرکت کرتے، ليکن کسی مخصوص فرقے کی مجلس ميں شرکت نہيں کرتے تھے۔ پشاور اور کوئٹہ ميں اہل تشيع کے علماء نے قائداعظم کو اپنی محافل ميں مدعو کيا، ليکن قائداعظم نے معذرت کر لی۔
 
قائداعظم نے اپنی زندگی ميں وصيت کر دی تھی کہ مولانا شبير احمد عثمانی ان کی نماز جنازہ پڑھائيں گے، ان کی نماز جنازہ ميں سر ظفر اللہ خان کے سوا تمام مسلمانوں نے فرقہ وارانہ تفريق سے بالاتر ہو کر شرکت کی۔ 1968ء ميں محترمہ فاطمہ جناح کی وفات کے بعد ان کی بہن شيريں بائی نے سندھ ہائيکورٹ ميں ايک درخواست دائر کی کہ فاطمہ جناح کی جائيداد کا فيصلہ شيعہ وراثتی قانون کے مطابق کيا جائے۔

20 اکتوبر 1970ء کو حسين علی گانجی والجی نے کورٹ ميں شيريں بائی کی درخواست کو چيلنج کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح شيعہ نہيں سنی تھيں۔ درخواست گزار رشتے ميں قائداعظم کے چچا تھے لہذا ان کی درخواست پر سماعت شروع ہوگئی۔ سماعت کے دوران شريف الدين پيرزادہ نے عدالت کو بتايا کہ قائداعظم نے 1901ء ميں اسماعيلی عقيدہ چھوڑ ديا تھا، کيونکہ ان کی دو بہنوں رحمت بائی اور مريم بائی کی شادی سنی خاندانوں ميں ہوئی، تاہم قائداعظم نے خود کو کبھی شيعہ يا سنی نہيں کہا تھا۔ شيريں بائی کی شادی اسماعيلی خاندان ميں ہوئی، ليکن بعد ميں وہ بھی شيعہ ہو گئيں۔
 
عدالت ميں آئی ايچ اصفہانی نے کہا کہ وہ 1936ء ميں قائداعظم کے پرائيويٹ سيکرٹري تھے اور انہيں قائداعظم نے بتايا تھا کہ انہوں نے اسماعيلی عقيدہ چھوڑ کر شيعہ عقيدہ اختيار کيا۔ ايک اور گواہ سيد انيس الحسنين نے عدالت ميں کہا کہ انہوں نے فاطمہ جناح کی ہدايت پر قائداعظم کو شيعہ روايات کے مطابق غسل ديا، ليکن وہ يہ انکار نہ کرسکے کہ قائداعظم کی وصيت کے مطابق ان کی نماز جنازہ مولانا شبير احمد عثمانی نے پڑھائی تھی۔
 
24 فروري 1970ء کو سندھ ہائيکورٹ نے اپنے فيصلے ميں فاطمہ جناح کی جائيداد پر شيريں بائی کے حق کو قائم رکھا، ليکن اپنے فيصلے ميں يہ بھی کہا کہ قائداعظم نہ شيعہ تھے نہ سنی تھے بلکہ وہ ايک سادہ مسلمان تھے۔ سندھ ہائيکورٹ کا يہ فيصلہ قائداعظم کو اس جگہ لے آيا، جہاں قائداعظم ہميشہ خود کھڑے رہے۔ وہ خاندانی طور پر شيعہ ضرور تھے، ليکن عملی زندگی ميں خود کو صرف مسلمان کہلوانا پسند کرتے تھے۔

جو لوگ آج اہل تشيع پر کفر کے فتوے لگاتے ہيں، وہ مولانا شبير احمد عثماني کے بارے ميں کيا کہيں گے، جنہوں نے قائداعظم کی نماز جنازہ پڑھائی۔؟ حقيقت يہ ہے کہ شيعہ اور سنی ايک قرآن اور ايک نبی (ص) پر متفق ہيں۔ اسلئے انہيں علامہ اقبال اور قائداعظم کے راستے پر چلتے ہوئے شيعہ سنی اتحاد کی مثال قائم کرنی چاہئے اور اس کا بہترين راستہ يہ ہے کہ تمام اہم سياسی و دينی جماعتوں کی قيادت کوئٹہ اور کراچی ميں اکٹھے ہو کر فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف اعلان جنگ کرے۔ جس طرح اقبال اور قائداعظم ايک تھے، ہميں بھي ايک دوسرے کي مساجد اور امام بارگاہوں ميں جا کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
"روزنامہ جنگ"
خبر کا کوڈ : 192252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
bohat acha column likha hai, Masha ALLAH, isi jazba ki zaroorat hai, agar tamaam maktaba e fikr k ulema milker ahtejaaj bhi karain aur fatwa bhi den k ksi begunah musalmaan ko aqeeday ki bunyaad per qatl karna haraam hai to shayad kuch halaat behter ho sakain..
mashallah subhanallah
برادر محترم حامد میر (حفظه الله)
السلام علیکم
با آرزئے موفقیت و سلامتی دین و دنیائے جناب عالی
حقیر کو آپ کا کالم "قائداعظم کا پاکستان اور فرقہ واريت" (islam times) کی توسط سے پڑھنے کا موقع ملا، حقیر ویسے بھی آپ کے کالمز کو بڑی دقت سے پڑھتا ہے۔
میں آپ کے کالم کے تمام مطالب سے موافقت کرتا ہوں کہ پاکستان کو یہی فرقہ واریت کی دیمک چاٹ چاٹ کر بہت کھوکھلا بنا چکی ہے، مزید اس جسم میں طاقت نہیں رہی،
جب ہم کتابوں میں پاکستان کی تاریخ اور پاکستان بنانے والوں کی تاریخ پڑھتے ہیں تو دل میں ایک آرزو رہتی ہے کہ کاش ہم اس زمانے میں پیدا ہوتے، جہاں مسلک۔ دین اور مذہب سے لوگ پیار و محبت۔ ترقی و پیشرفت اور آزادی و خودمختاری کا سبق سیکھتے تھے ۔ جہاں اقبال قائداعظم کی پشت پناہی کرتے ہوئے قوم کو اتحاد، ایمان اور تنظیم کی تلقین کرتے تھے۔ آج نہ قائد و اقبال کا کردار ادا کرنے والا کوئی ہے اور نہ ہی قائد اور اقبال کے فرامین کو کتابوں سے نکال کر مملکت خداداد کے ناتوان جسم میں روح پھونکنے والا۔
منفعت ایک ہے اِس قوم کی، نقصان بھی ایک
ایک ہی سب کا نبی، دین بھی، ایمان بھی ایک
حرمِ پاک بھی، اللہ بھی، قُرآن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مُسلمان بھی ایک؟
فرقہ بندی ہے کہیں، اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟
لیکن میں آپ سے فقط یہ عرض کرنا چاہ رہا تھا کہ آپ کے کالم کے پہلے پیراگراف میں آپ نے ابن سینا کا جو قول نقل کیا تھا وہ ایک حکیم و دانا آدمی کے قول ہونے کے ناطے اپنی جگہ صحیح تھا لیکن اگر اس کے ساتھ ہی حضرت علی کا ایک فرمان جو ابھی میرے ذہن میں بو علی سینا کے اسی قول کو پڑھنے کے بعد ارہا ہے، جسے بعض محدثین نے خود نبی پاک حضرت محمد (ص) کی ذات اقدس سے بھی روایت کیا ہے اور سبط اکبر امام حسن مجتبٰی (ع) سے بھی:
جہان آپ فرماتے ہیں:
لا دین لمن لا عقل له ولا عقل لمن لا أدب له
درحقیقت جن لوگوں کے پاس عقل نہ ہو، ان کے پاس دین نہیں اور جن کے پاس دین نہیں، ان کے پاس عقل نہیں، کیونکہ حضرت علی (ع) ایک اور جگہ فرماتے ہیں کہ
العقل ما عبد به الرحمن و اکتسب به الجنان
آج جو کچھ پاکستان میں دین کے نام پر ہو رہا ہے، وہ دین مبین اسلام کے کسی بھی قانون و سنت کے مطابق نہیں ہے۔
مسلمان کشی کے بازار جو آج خود فریب خوردہ کچھ نامسلمانوں کے ہاتھوں گرم کیا جا رہا ہے، اسے اسلام اور قرآن کی تھوڑی سی بھی سمجھ رکھنے والا مسلمان اسلام ناب محمدی کے زمرے میں شامل نہیں کرسکتا، ہاں البتہ اسے بقول رہبیر کبیر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) امریکی اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک رکن رکین شمار کیا جا سکتا ہے۔ یا اسے کسی دوسری استعماری یا استبدادی قوت کی کوکھ سے جنم لینا والے اسلام کی سنت بھی سمجھا جا سکتا ہے، جسے کسی مقامی ناسمجھ اور قرآن و سنت کی الف با سے نابلد نیم ملا کی مدد سے درست کیا گیا ہو۔
اگر دنیائے اسلام اور خصوصاً پاکستان کے مسلمان تمام مسلکی اختلافات کو گفتگو اور تمدن کی چار دیواری تک محدود رکھ کر مشترکات پر متحد ہو کر اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف برسر پیکار نہ ہو جائیں اور اپنی تمام توانائیوں کو فقط مسلکی اختلافات اور فرقہ واریت کی نذر کرتے رہیں تو اس امت اور قوم کو جو نقصان اٹھانا پڑے گا وہ اپنی جگہ، آنے والی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی اور نہ ہی خدائے بزرگ ہمیں معاف کرے گا۔
خدا کرے مسلمان بالاخص پاکستان کے مسلمان ہوش کے ناخن لیں اور قرآن کی صدائے اتحاد پر لبیک کہیں، جہاں خداوند عالم جگہ جگہ امت کو وحدت کی دعوت دے رہا ہے:
واعتصموا بحبل الله جميعا ولاتفرقوا فتذهب ريحكم
اور یہاں تک کہ خدا وند عالم اپنے نبی (ص) کی زبانی اہل کتاب (یہودیوں اور عیسائیوں) کو بھی مشترکہ اہداف پر متحد ہونے کی دعوت دے رہا ہے:
قُلْ یٰا أَھْلَ الْکِتَابِ تَعَالَوْا اِلٰی کَلِمَۃٍ سَوَآئٍ بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ۔
(نوٹ: براہ کرم اگر ممکن ہو تو اس مطلب کو حامد میر صاحب تک پہنچادیں)
100% Agreed
shia ko aqleyati firqa kehna qabely muzamat hin.zakat form banko men zra dekh lin kon aqleyat min hin pata chal jayga
ہماری پیشکش