0
Thursday 11 Sep 2014 09:54

بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین نوجوانوں کو شہید کر کے انہیں مجاہدین قرار دے دیا۔ بھارتی فوج کے ترجمان کا دعوی ہے کہ تینوں نوجوان عسکریت پسند تھے جو ضلع کپواڑہ کے علاقے کرن سیکٹر میں فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارے گئے، مجاہدین کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان مجاہدین نہیں تھے بلکہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے، بھارتی فوج نے علاقے میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ان نوجوانوں کو شہید کیا۔ عوام نے بیگناہ نوجوانوں کی شہادت پر بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یاد رہے کہ بھارتی فوج پہلے بھی مقبوضہ وادی میں نوجوانوں کو شہید کرکے مجاہدین قرار دیتی رہی ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے 10لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وادی میں راستے بند ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 409144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش