0
Saturday 20 Sep 2014 00:48

داعش کی ٹاپ ٹونٹی لیڈر شپ

داعش کی ٹاپ ٹونٹی لیڈر شپ
رپورٹ: آئی اے خان

دہشتگردی کی کاروائیوں اور معصوم و بے گناہ افراد پر مظالم، مقدس مقامات کی بیحرمتی اور نام نہاد اسلامی خلافت کا اعلان کرنیوالی تنظیم داعش میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد شامل ہیں۔ عرب نیوز چینل نے دعوٰی کیا ہے کہ عراق و شام میں سرگرم اس تنظیم کے ٹاپ ٹونٹی لیڈرز میں 19 عراقی شہری ہیں جبکہ ایک کا تعلق شام سے ہے۔ ذیل میں ان رہنماؤں کے نام، کنیت اور تنظیمی عہدے درج ہیں۔   1) ابراہیم عواد البدری المعروف ابو بکر البغدادی داعش کا سربراہ 2) فاضل الحیالی المعروف ابو مسلم الترکی عراقی فوج کا سابق افسر رہ چکا ہے، تنظیم کا نائب امیر 3) عدنان اسماعیل نجم المعروف ابو عبدالرحمان البیلاوی بھی سابق عراقی فوجی افسر ہے ناظم عمومی 4) بشار اسماعیل الجرجر المروف ابو الحارث تنظیم کی جنرل عسکری کونسل کا سربراہ 5) عبداللہ احمد المشہدانی المعروف قاسم جنگجوئوں کی بھرتی خودکش بمباروں کو تحفظ دینے کے شعبے کا انچارج 6) محمد حمید الدلیمی المعروف ابوھاجر العسافی/ تنظیم کا کوآرڈنیٹر جنرل 7) موفق مصطفیٰ الکرموش المعروف ابو صلاح، تنظیم کے مالیاتی امور کا انچارج 8) عبدالواحد خضیر احمد المعروف ابو علی الترکمانی، تنظیم کے سکیورٹی امور کا نگران 9) اسماعیل الحمدانی المعروف ابو محمد بشار، قیدیوں کے امور کا سربراہ 10) شوکت حازم الفرحات المعروف ابو عبدالقادر، تنظیم کے انتظامی شعبے کا انچارج 11) خیری عبد حمود الطیاوی المعروف ابو کفاح، عسکری کارروائیوں کا نگران 12) عوف عبدالرحمان العفوی المعروف ابو سجی، تنظیم کے سماجی شعبے کا نگران 13) فارس ریاض النعیمی المعروف ابو شیما، اسلحہ کے ذخائر کا نگران 14) احمد عبدالقادار الجزاع المعروف ابو میسرہ، تنظیم کا بغداد کا امیر 15) عدنان لطیف لاسویداوی المعروف ابو مہند، الانبار میں تنظیم کا نگران 16) رضوان الطالب الحمدونی المعروف ابو جرناس، شام اور عراق کی سرحدوں کے امور کا نگران 17) احمد محسن الجحیشی المعروف ابو فاطمہ الجحیشی، جنوبی بغداد میں تنظیم کا انچارج 18) نعمہ عبد نائف الجبور المعروف ابو فاطمہ الجبور، کرکوک میں تنظیم کا سربراہ 19) وسام عبد الزبیدی المعروف ابو نبیل، ضلع صلاح الدین میں داعش کا کمانڈر 20) شامی نژاد طھ فلاحہ المعروف ابو محمد العدنانی کو تنظیم کے شعبہ اطلاعات کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ العدنانی بیس اہم رہ نمائوں میں واحد کمانڈر ہے جس کا تعلق شام سے ہے۔ باقی تمام عراق سے تعلق رکھتے ہیں۔ حیران کن امر یہ بھی ہے کہ ان رہنماؤں میں سے اکثر امریکی قید میں کچھ عرصہ گزار چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 410575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش