0
Wednesday 22 Oct 2014 08:59

سکھ رہنمائوں کی میرواعظ سے ملاقات، متاثرین سیلاب سے اظہار یکجہتی

سکھ رہنمائوں کی میرواعظ سے ملاقات، متاثرین سیلاب سے اظہار یکجہتی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں شری گردوارہ پربندھک کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سے سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وفد نے مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئے میر واعظ کی خدمت میں امدادی اشیاء پیش کیں۔ میر واعظ نے شری گردوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے کشمیر میں سیلاب سے تباہ حال لوگوں کیلئے گردوارہ شہید بنگہ برزلہ باغات میں امدادی کیمپ اور لنگر لگانے اور سیلاب سے متاثرہ عوام کی دل جوئی کیلئے ایس جی پی سی کے صدر سردار اوتار سنگھ جی مکھر اور یونٹ کے دیگر کارکنان کی بے لوث خدمت پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں کمیٹی کے سیکرٹری سردار دلجیت سنگھ بیدی، سردار جگجیت سنگھ جاگی، سردار لکی سنگھ شامل تھے جبکہ حریت کانفرنس کے میڈیا ایڈوائزر شاہد الاسلام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

دریں اثناء جموں کشمیر عوامی مجلس عمل اور عوامی ایکشن یوتھ کے ایک مشترکہ اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو اردن کے ادارے رویہ اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر کی جانب سے دنیا کی سب سے زیادہ 500 بااثر شخصیات اور مسلم دنیا کی 10 بڑی سیاسی شخصیات میں شامل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس فیصلے کو میرواعظ کی غیر معمولی جدوجہد کا عملی اعتراف قرار دیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ میرواعظ کی قوم و ملت کے لیے گراں قدرسیاسی، مذہبی اور ملی خدمات ان کو اس عالمی اعزاز کا مستحق قرار دیتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 415855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش