0
Tuesday 21 Oct 2014 20:11

پاک فوج دنیا کی بہترین آرمی ہے،امریکی ماہر

پاک فوج دنیا کی بہترین آرمی ہے،امریکی ماہر
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری آف ڈیفنس فارایشیا اینڈ پیسفک سیکیورٹی ایشوز، ڈاکٹر پیٹرلیوائے نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کیلیے موثر نظام مرتب کر لیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام نے خطے میں توازن پیدا کیا، افواج پاکستان کا دنیا کی بہترین روایتی افواج میں شمار ہوتا ہے، شدید مشکلات کے باوجود پاکستان کا جوہری پروگرام جاری رہنا قابل تحسین ہے۔ وہ سی پی جی ایس کی جانب سے جنوبی ایشیا میں ڈیٹرنس کے استحکام پر امریکہ نقطہ نظر کے عنوان پر گول میز مذاکرے میں گفتگو کر رہے تھے۔ مذاکرے کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل( ر) سید محمد اویس نے کی، جس میں دفاعی ماہرین، شعبہ تدریس، سفارتکار، صحافیوں کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔ مذاکرے میں 2014 میں افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد جنوبی ایشیا میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر مختلف امور بھی بات کی گئی۔

تاہم بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اورورکنگ باؤنڈری پربھارتی جارحیت پر بھی شرکائے گول میز نے اظہار خیال کیا۔ گول میز کانفرنس میں تجویز کیا گیا کہ پاکستان کو اپنا موقف اعتماد سے پوری دنیاکے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے حقائق سامنے آسکیں۔ کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مفادات مشترکہ ہیں، تاہم پاکستان اپنے دفاعی امور پر سودے بازی کے لیے تیار نہیں، ڈاکٹر پیٹرلیوائے نے رواں سال میں دوسری مرتبہ سی پی جی ایس کی جانب سے منعقدہ کسی پروگرام میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 415792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش