0
Sunday 20 Apr 2014 09:57

ہماری حکومت خود احتسابی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے، چوہدری عبدالمجید

ہماری حکومت خود احتسابی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظ٘م آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر خوداحتسابی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔ آزاد کشمیر کا استحصالی کلچر تبدیل کر کے آزاد کشمیر میں صحیح معنوں میں گڈگورننس قائم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد میں احتساب بیورو کے چیئرمین سردار رفیق محمود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین احتساب بیورو نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ان سے ملاقات کی اور اپنی آزاد کشمیر احتساب بیورو کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ 

چوہدری عبدالمجید نے اس موقع پر کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایسی حکمت عملی اختیار کی ہوئی ہے جس سے آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کا بھرپور تحفظ ہو اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو۔ جہاں عوام کو زندگی کی تمام ضروریات بلاتخیص مہیا ہو سکیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت انسانیت کی فلاح و بہبود کے علاوہ معاشرتی خوشحالی اور ترقی کے ایسے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جس سے آزاد کشمیر میں معاشرتی ناانصافیوں کا خاتمہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 374727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش