0
Sunday 13 Apr 2014 22:23

نظر بند شیعہ قائدین علامہ وحید عباس کاظمی اور نیئر عباس جعفری کو رہا کر دیا گیا

نظر بند شیعہ قائدین علامہ وحید عباس کاظمی اور نیئر عباس جعفری کو رہا کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ قائدین کی استقامت رنگ لائی، خیبر پختونخوا حکومت آخر کار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی، نظر بند شیعہ قائدین کو بالآخر تین روز کے بعد آزاد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی اور اسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال نیئر عباس جعفری کو چند روز قبل تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے بدنام زمانہ داسو جیل، کوہستان بھیج دیا گیا۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خیبر پختونخوا حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے پی کے حکومت دہشت گردوں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہے لیکن علماء کرام اور شیعہ قائدین کو بےجا گرفتارکیا جا رہا ہے۔ داسو جیل، کوہستان سے ہری پور پہنچنے پر شیعہ قائدین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے رہا ہونے والے شیعہ قائدین نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عزاداری کو روکنے کے سلسلہ میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے۔
خبر کا کوڈ : 372459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش