0
Saturday 11 Apr 2015 15:44

والدین کا مقام اور احترام (4)

والدین کا مقام اور احترام (4)
تحریر: ساجد حسن ساجد

وہ دس چیزیں جن کا تعلق دل سے ہے اور اولاد کا ان پر عمل کرنا واجب ہے۔ اولاد کے ذمے ہے کہ۔۔۔
۱)۔ ہمیشہ والدین کے ساتھ نرم دلی سے برتاؤ کرے اور ان کیلئے رحم دلی کا مظاہرہ کرے۔
۲) ۔ ہمیشہ والدین کو پسندیدگی اور عزت کی نگاہ سے دیکھے اگر چہ وہ غریب ہوں یا اولاد کی نسبت کمزور مالی حیثیت کے حامل ہی کیوں نہ ہوں۔
۳)۔ جب والدین خوش ہوں تو یہ بھی خوشی کا اظہار کرے۔
۴) ۔ والدین کے غم کو اپنا غم سمجھ کر انکے غم میں شریک ہو اور ان کیلئے غم خوار ثابت ہو۔
۵)۔ جو کوئی بھی اس کے والدین کا مخالف ہو اس سے دوستی نہ کرے کہ والدین اس سے ناراض ہو جائیں۔
۶)۔ والدین کی بد کلامی اور بد اخلاقی پر ناراضگی کا اظہار نہ کرے۔
۷)۔ اگر والدین اولاد پر ظلم کریں تو بھی ناراض نہ ہو حتی اگر پٹائی کریں تو ان کے ہاتھوں کو بوسہ دے۔
۸)۔ جتنا بھی ان کا حق ادا کرے پھر بھی اپنی کوتاہی سے ڈرتا رہے۔
۹)۔ ہمیشہ اپنے دل میں والدین کی رضامندی کے حصول کی تمنا رکھے۔
۱۰)۔ دل میں والدین کی لمبی عمر کی خواہش رکھے اور ان کی عمر کیلئے دعا کرتا رہے اگرچہ ان کی بیماری اور اپنی تنگ دستی اور غربت کے ہاتھوں تنگ ہی کیوں نہ ہو۔
وہ دس چیزیں جن کا تعلق مال سے ہے وہ درج ذیل ہیں۔
۱)۔ اپنا لباس خریدنے سے پہلے والدین کا لباس خریدے۔
۲)۔ والدین کو اپنی غذا جیسی غذا بلکہ اپنی خوراک سے بہتر غذا کھلائے، کیونکہ خدا کے نزدیک والدین پر خرچ کرنا بہت ہی پسندیدہ عمل ہے اور اللہ نے والدین پر خرچ کرنے کا حکم فرمایا ہے۔
۳)۔ والدین کے ذمہ واجب الادا قرضوں کو اپنی جیب سے ادا کرے۔
۴)۔ والدین کے سفر کے اخراجات برداشت کرے، اب چاہے سفر واجب ہو جیسا کہ حج یا پھر سفر واجب نہ ہو۔
۵) ۔ اگر والدین فوت ہو جائیں اور نماز روزہ یا حج وغیرہ ان کے ذمہ ہوں تو خود ان کی طرف سے بجا لائے یا کسی کو پیسے دے کر ان کی طرف سے یہ واجب ادا کرے۔
۶)۔ اپنا مال خرچ کر کے والدین کی عزت میں اضافہ کرے۔
۷)۔ اگر والدین کے پاس گھر نہ ہو اور ان کیلئے گھر خرید سکتا ہو تو خرید کر دے یا کرایہ پر لے کر دے اور کرایہ خود ادا کرے۔
۸)۔ اپنے مال و دولت کو والدین کے اختیار میں رکھے کہ جب بھی ان کو ضرورت پڑے وہ اس کے پیسوں سے اپنی ضرورت کو پورا کر سکیں۔
۹)۔ والدین کے مختلف کاموں کو خود انجام دے یا پھر ان کاموں کیلئے کسی کو تنخواہ دے تا کہ وہ اس کے والدین کے کام انجام دے۔
۱۰)۔ اپنے مال کو والدین کی ملکیت جانے اور والدین اس کی ملکیت میں سے جو بھی اٹھائیں یا جتنا کچھ خرچ کریں ان سے پوچھ گچھ نہ کرے۔
البتہ اس کے علاوہ چالیس حقوق ایسے ہیں جو والدین کی وفات کے بعد اولاد کے ذمے ہیں وہ اگلی قسط میں بیان کئے جائیں گے۔
( جاری ہے)

خبر کا کوڈ : 453594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش