0
Friday 22 May 2015 14:10

گلگت بلتستان الیکشن ڈائری، ضلع اسکردو کے 6 حلقوں سے 43 امیدوار مدمقابل

گلگت بلتستان الیکشن ڈائری، ضلع اسکردو کے 6 حلقوں سے 43 امیدوار مدمقابل
تحریر: این اے بلوچ

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لئے 8 جون کو ہونے والے الیکشن کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﭼﮭﺎﻥ ﺑﯿﻦ ﻣﮑﻤﻞ ہونے کے بعد حتمی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔ ﺣﺘﻤﯽ ﻟﺴﭧ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ضلع اﺳﮑﺮﺩﻭ ﮐﮯ 6 ﺣﻠﻘﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﻞ 109 ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭﻭﮞ ﻧﮯ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﯽ ﻓﺎﺭﻡ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻣﺮﺍﺣﻞ ﻣﯿﮟ ﺩﺳﺘﺒﺮﺩﺍﺭ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺏ ﺻﺮﻑ 43 ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ الیکشن کا حصہ بن رہے ہیں۔ ان ﻣﯿﮟ ﺳﮯ 7 ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﺁﺯﺍﺩ ﮨﯿﮟ ﺟﺒﮑﮧ 36 ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭوں ﮐﺎ ﺗﻌﻠﻖ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﺟﻤﺎﻋﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﮯ۔ ﮈﺳﭩﺮﮐﭧ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﮐﻤﯿﺸﻦ اسکردو ﮐﮯ، ﻣﻄﺎﺑﻖ اﺳﮑﺮﺩﻭ ﺣﻠﻘﮧ 1 اسکردو شہر میں اسلامی تحریک پاکستان کے غلام آغا شہزاد، تحریک انصاف ﮐﮯ ﺭﺍﺟﮧ ﺟﻼﻝ ﻣﻘﭙﻮﻥ، ﭘﯽ ﭘﯽ ﭘﯽ ﮐﮯ ﺳﯿﺪ ﻣﮩﺪﯼ ﺷﺎﮦ، ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﻧﻮﺍﺯ ﮐﮯ ﺣﺎﺟﯽ ﺍﮐﺒﺮ ﺗﺎﺑﺎﻥ، ﻣﺠﻠﺲ ﻭﺣﺪﺕ ﺍﻟﻤﺴﻠﻤﯿﻦ ﮐﮯ ﺷﯿﺦ ﺯﺍﮨﺪ ﺣﺴﯿﻦ ﺯﺍﮨﺪﯼ، ﺁﻝ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﮐﮯ ﮐﻤﺎﻝ ﺣﺴﯿﻦ مدقابل ہوں گے ﺟﺒﮑﮧ ﺳﯿﺪ ﻣﻈﻔﺮ ﺭﺿﻮﯼ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺪﮦ ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺁﺯﺍﺩ ﺣﯿﺜﯿﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﻣﯿﮟ لڑ رہی ہیں۔

ﺣﻠﻘﮧ 2 گمبه قمراه ﺳﮯ مجلس وحدت مسلمین کے کاچو امیتاز حیدر خان، ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﮐﮯعلامہ آغا ﺳﯿﺪ محمد ﻋﺒﺎﺱ ﺭﺿﻮﯼ النجفی، ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﻧﻮﺍﺯ ﮐﮯ ﺳﯿﺪ ﻣﺤﻤﺪ ﻋﻠﯽ ﺷﺎﮦ، ﺁﻝ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﮐﮯ ﺣﺎﺟﯽ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﯾﻮﻟﺘﺮ، ﭘﯽ ﭘﯽ ﭘﯽ ﮐﮯ ﺷﯿﺦ ﻧﺜﺎﺭ ﺳﺮﺑﺎﺯ، ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﮯ ﻣﺤﻤﺪ ﺫﺍﮐﺮ ﺍﯾﮉﻭﻭﮐﯿﭧ ﺟﺒﮑﮧ ﻗﻮﻣﯽ ﻭﻃﻦ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﻓﺮﻣﺎﻥ ﻋﻠﯽ اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ﺣﻠﻘﮧ 3 مہدی آباد ﺳﮯ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺗﺤﺮﯾﮏ پاکستان ﮐﮯ شیخ مولانا ﻣﺤﻤﺪ ﺣﺴﯿﻦ شمس الدین، مجلس وحدت مسلمین کے وزیر محمد سلیم، ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﻧﻮﺍﺯ ﮐﮯ ﺣﺎﺟﯽ ﻓﺪﺍ ﻣﺤﻤﺪ ﻧﺎﺷﺎﺩ، ﭘﯽ ﭘﯽ ﭘﯽ ﮐﮯ ﻏﻼﻡ ﺭﺿﺎ ﺣﯿﺪﺭﯼ، ﺁﻝ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﮐﮯ ﺳﯿﺪ ﻋﺒﺎﺱ ﻣﻮﺳﻮﯼ ﺟﺒﮑﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﮯ ﻋﻠﯽ ﮐﺎﻇﻢ مدمقابل ہیں۔ اس حلقہ میں کانٹا کا مقابلہ متوقع ہے۔ ﺣﻠﻘﮧ 4 روندو ﺳﮯ مجلس وحدت مسلمین کے راجہ ناصر علی خان، ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺗﺤﺮﯾﮏ پاکستان ﮐﮯ کیپٹن (ر) ﻣﺤﻤﺪ ﺳﮑﻨﺪﺭ ﻋﻠﯽ، ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﻧﻮﺍﺯ ﮐﮯ ﻏﻼﻡ ﻋﺒﺎﺱ ﺍﯾﮉﻭﻭﮐﯿﭧ، ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﺣﺴﻦ، ﺁﻝ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﮐﮯ ﻋﻠﯽ ﻧﻮﺭ، ﺍﯾﻢ ﮐﯿﻮ ﺍﯾﻢ ﮐﮯ ﻋﻠﯽ ﺣﺴﻦ اور ﭘﯽ ﭨﯽ ﺁﺋﯽ ﮐﮯ ﻧﺠﻒ ﻋﻠﯽ مقابلہ کریں گے ﺟﺒﮑﮧ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﺣﺴﯿﻦ ﭘﺮﻭﺍﻧﮧ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﻤﺪ ﺧﻠﯿﻞ ﺁﺯﺍﺩ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ کی حیثیت سے قسمت آزمائی کررہے ہیں۔

ﺣﻠﻘﮧ 5 کھرمنگ ﺳﮯ ﻣﺠﻠﺲ ﻭﺣﺪﺕ ﻤﺴﻠﻤﯿﻦ ﮐﮯ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺷﺠﺎﻋﺖ ﺣﺴﯿﻦ ﻣﯿﺜﻢ اور ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺗﺤﺮﯾﮏ پاکستان ﮐﮯ مولانا ﺳﯿﺪ ﺍﮐﺒﺮ ﺷﺎﮦ رضوی، ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﻧﻮﺍﺯ ﮐﮯ ﺍﻗﺒﺎﻝ ﺣﺴﻦ، ﭘﯽ ﭘﯽ ﭘﯽ ﮐﮯ ﻧﯿﺎﺯ ﻋﻠﯽ، ﺁﻝ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﮐﮯ ﻣﻈﻔﺮ ﺣﺴﯿﻦ، ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﮯ ﺳﯿﺪ ﺍﻣﺠﺪ ﺯﯾﺪﯼ الیکشن لڑ رہے ہیں ﺟﺒﮑﮧ ﻏﻼﻡ ﻣﺤﻤﺪ ﭘﺎﺭﻭﯼ، ﻣﮩﺪﯼ ﻋﻠﯽ ﺧﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻇﻢ ﺳﻠﯿﻢ ﺁﺯﺍﺩ ﺍﻣﯿﺪﺍﺭ ﮨﯿﮟ۔ سیاسی پنڈتوں کے مطابق اس حقلہ میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کے امیدوار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ﺣﻠﻘﮧ 6 شگر ﺳﮯ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﻧﻮﺍﺯ ﮐﮯ ﺭﺍﺟﮧ ﺍﻋﻈﻢ ﺧﺎﻥ، ﭘﯽ ﭘﯽ ﭘﯽ ﮐﮯ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﻧﺪﯾﻢ، ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﮐﮯ ﻋﺎﺑﺪ ﺣﺴﯿﻦ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﻠﺲ ﻭﺣﺪﺕ ﻤﺴﻠﻤﯿﻦ کے ﻓﺪﺍ ﻋﻠﯽ مدمقابل ہیں۔ اس حلقہ سے اسلامی تحریک نے اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ مجموعی طور پر ضلع اﺳﮑﺮﺩﻭ پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ حلقہ 1 سے 8 امیدوار، حلقہ 2 ﺳﮯ 7امیدوار اور ﺣﻠﻘﮧ 3 ﺳﮯ 6 امیدوار مدمقابل ہیں۔ اسی طرح ﺣﻠﻘﮧ 4 ﺳﮯ9 امیدوار، ﺣﻠﻘﮧ 5 ﺳﮯ 9 امیدوار اور ﺣﻠﻘﮧ 6 ﺳﮯ 4 الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 462374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش