0
Saturday 4 Feb 2017 23:42

علامہ ناصر عباس جعفری کے 5 روزہ دورہ پنجاب کا احوال

علامہ ناصر عباس جعفری کے 5 روزہ دورہ پنجاب کا احوال
رپورٹ: ایس اے زیدی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے تنظیمی فعالیت کو بہتر بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مستحکم و مفید کرنے کے لئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ سینٹرل پنجاب کا انتظام کیا، جس میں 23 جنوری سے 28 جنوری تک مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے منڈی بہاوالدین، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال اور لاہور کے دورہ جات کئے۔ اس دورہ کے مقاصد میں جہاں اتحاد بین المسلمین کا حصول تھا، وہاں اتحاد بین المسلمین کی فضاء کو سازگار کرنے اور مجلس وحدت مسلمین کے پروگرام سے علاقہ جات کے اہم شیعہ حضرات کو آگاہ کرنے کا بھی پروگرام مرتب کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے بار کونسلز سے خطابات، علماء اہل سنت اور ملت جعفریہ کے اکابرین سے ملاقاتیں اپنی اہمیت کی حامل تھیں، جن سے دورس نتائج حاصل کئے جاسکیں گے۔ ان مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے دورہ کے پہلے مرحلہ میں پنجاب کے اہم اضلاع جن میں لاہور، فیصل آباد، منڈی بہاوالدین، جھنگ، ساہیوال شامل تھے، کا انتخاب کیا گیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید ملازم حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا سید نیاز حسین بخاری بھی تھے۔

دورہ ضلع منڈی بہاوالدین:
23 جنوری کو صبح 10 بجے منڈی بہاوالدین کی تحصیل ملکوال میں میانی بھیرہ میں اہل علاقہ اور تنظیمی کارکنان کی بڑی تعداد نے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پرتپاک استقبال کیا، استقبال کے لئے آنے والے شرکاء موٹر سائیکل و گاڑیوں پر سوار تھے اور کارکنان پرجوش نعرے لگا کر اپنے قائدین کا استقبال کر رہے تھے۔ ملکوال میلاد چوک میں امن کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں محمد احسان رضوی منہاج القرآن، معروف نعت خواں مارب مدنی، سید اسد عباس نقوی ضلعی ترجمان، راجہ یاسر حسین، ذاکرین کے نمائندہ سید سجاد حسین شماری نے خطاب کئے۔ اس کے علاوہ سیاسی شخصیت اکبر علی گوگا اور راجہ عمیر آف ملکوال بھی شامل تھے۔ علاقہ شماری میں معززین اور اہل علاقہ سے مقامی امام بارگاہ میں ملاقات کی گئی۔ اس کے بعد سید نجم الحسن ضلعی وائس چیئرمین کے ڈیرہ پر معززین اور اہل علاقہ سے ملاقات کی گئی۔ بعدازاں سید ذکی الحسن کی رہائش گاہ پر معززین اور اہل علاقہ سے ملاقات کی گئی اور مقامی امام بارگاہ میں خواتین سے نشست کی گئی، جہاں علامہ ناصر عباس جعفری نے درس دیا۔ امام بارگاہ مونہ سیداں میں نماز مغربین کے بعد شرکاء کی ایک بڑی تعداد سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔

تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین میں قائد مجلس وحدت مسلمین کا بھرپور استقبال کیا گیا، جہاں مقامی امام بارگاہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد سے انہوں نے خطاب کیا۔ ڈھوک شہانی میں مقامی شیعہ و سیاسی رہنماء سید عابد حسین کاظمی مرحوم کی رسم دسواں میں شرکت کی اور پسماندگان سید اکمل حسین کاظمی سے تعزیت کی، جبکہ سید اکمل حسین کاظمی نے مجلس وحدت مسلمین کی تنظیم سازی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ علاوہ ازیں علامہ ناصر عباس نے ضلع بار کونسل منڈی بہاوالدین میں بار کونسل سے خطاب کیا، جس میں مقامی وکلاء نے بھرپور شرکت کی اور قائد مجلس وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ایم ڈبلیو ایم اور پاکستان میں اہل تشیع کے کردار پر سوالات کئے، جن کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے وضاحت کے ساتھ جوابات دیئے۔ اس کے بعد آخر میں بار کونسل میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس کے اختتام پر مقامی صحافی حضرات اور وکلاء سے ملاقاتیں کی گئیں۔ بعدازاں علامہ ناصر عباس جعفری نے محمد اقبال ساہی کی رسم چہلم کی مجلس سے خطاب کیا۔

دورہ ضلع فیصل آباد
فیصل آباد میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا استقبال ڈپٹی والا انٹر چینج پر کیا گیا، جہاں ضلعی سیکرٹری جنرل سید صفدر رضا رضوی، مولانا حبیب رضا، مولانا سید کاظم حسین شاہ، مولانا ریاض حسین، معروف شخصیت شاہد حسین شاہ اور صوبائی کابینہ کے اراکین جن میں مولانا سید ملازم حسین نقوی، مولانا سید نیاز حسین بخاری، رائے ناصر علی، رانا ماجد علی و صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی سمیت سینکڑوں کارکنان اور اہل علاقہ موجود تھے۔ جس کے بعد علامہ ناصر عباس جعفری نے علاقہ قاضی والا امام بارگاہ میں مقامی عمائدین اور عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ بعدازاں انہوں نے مقامی بااثر شخصیات سید شاہد حسین شاہ کے ڈیرہ پر اہم علاقائی شخصیات بابا زوار حسین شاہ، مولانا سید کاظم حسین شاہ، منصب علی اور سید طاہر حسین شاہ سے ملاقات کی اور مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی اور فعالیت پر گفتگو کی گئی۔ اس کے بعد انہوں نے چک جھمرہ میں قدیمی امام بارگاہ و مسجد سادات میں مقامی اہم شخصیت سید طاہر حسین کاظمی سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے علی مسجد مدینہ ٹاون میں شیعہ خواتین سے تنظیمی زندگی کے فوائد پر گفتگو کی۔ اس کے بعد قومی نیوز چینل سٹی 41 اور بول چینل کے دفاتر کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔

فیصل آباد پریس کلب میں مجلس وحدت مسلین پاکستان اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سنی اتحاد کونسل کے رہنماوں صاحبزادہ حامد رضا، صاحبزادہ حسین رضا، مقامی اہل سنت علماء کرام اور مجلس وحدت مسلمین کے دورہ میں شریک اراکین نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ نا صر عباس جعفری کی قیادت میں شرکت کی اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد و یکجہتی کے لئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا اور وطن عزیز کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کا عزم ظاہر کیا۔ بعدازاں علامہ ناصر عباس جعفری نے سدھو پورہ میں مقامی امام بارگاہ میں اہل علاقہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا گیا اور مقامی علماء کرام سے ملاقاتیں کی۔ سنی اتحاد کونسل کی طرف سے مجلس وحدت مسلین کے قائدین، دورہ میں شریک وفد کے اعزاز میں سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا گیا، جس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی کابینہ اراکین میں سے مولانا مختار احمد امامی، سید ناصر عباس شیرازی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی و صوبائی کابینہ کے اراکین، علامہ سید نیاز حسین بخاری، رائے ناصر علی، مظاہر شگری، رانا ماجد اور سنی اتحاد کونسل کے مقامی و مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔

دورہ ضلع ساہیوال
ضلع ساہیوال میں پاکپتن چوک پہنچنے پر مقامی اہل تشیع حضرات و ضلعی عہدیداران نے ضلعی سیکرٹری جنرل غلام اصغر عابدی کی قیادت میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت وفد میں شامل افراد کا استقبال کیا، جس کے فوراً بعد قائدین نے شہید خالد محمود بٹ کے گھر پر جا کر شہید کے اہل خانہ اور بیٹے علی رضا بٹ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ وفد نے شہر ساہیوال کے معروف عزاداران اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ جس کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ترجمان مولانا مختار احمد امامی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبار ک علی موسوی، صوبائی روابط سیکرٹری رائے ناصر علی نے امام بارگاہ قصر بتول (س) میں نماز جمعہ میں شرکت کی، اس موقعہ پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکاء سے خطاب کیا اور مقامی عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔ بعدازاں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے 68-4R میں عوام کے ایک بڑے اجتماع میں شرکت کی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکاء سے خطاب کیا۔

اس کے بعد ساہیوال میں اتحاد بین المسلمین فورم کے رہنماء سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، شیخ اعجاز احمد جنرل سیکرٹری اتحاد بین المسلمین فورم کی دعوت پر مقامی سطح پر تمام مسالک کے علمائے کرام سے ملاقات کی اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے فورم کی کاوششوں کی تعریف و قدردانی کی گئی۔ علاوہ ازیں علامہ ناصر عباس جعفری نے شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین ضلع ساہیوال کی خصوصی نشست میں شرکت کی اور شعبہ خواتین کی اہمیت اور فعالیت کے حوالے سے شرکاء سے خطاب کیا۔ اس کی بعد مقامی قصبہ نور شاہ کا دورہ کیا گیا، جس میں مقامی علماء اور بااثر شخصیات کے اجتماع سے علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا، جبکہ مقامی کارکنان نے وفد کا بھرپور استقبال کیا۔ اس کے بعد یوسف والا کا بھی دورہ کیا گیا، جہاں مقامی افراد نے وفد کا بھرپور استقبال کیا اور مقامی رہنماوں و عوام کے اجتماع سے علامہ ناصر عباس نے خطاب کیا۔

دورہ ضلع جھنگ
جھنگ شہر سے پانچ کلو میٹر دور سے علامہ ناصر عباس جعفری کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل سوار اور گاڑیوں پر مشتمل افراد شامل تھے۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید ملازم حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا سید نیاز حسین بخاری، ضلعی آرگنائزر انتخاب حسین بلوچ و ضلعی کابینہ کے اراکین شامل تھے۔ استقبال کے بعد یہی کارواں ضلع بار کونسل میں پہنچا، جہاں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکاء بار کونسل سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وکلاء نے سوالات کئے، جن کے علامہ ناصر عباس جعفری نے تفصیلاً جوابات دیئے۔ اس پروگرام میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے گھل مل گئے۔ بعدازاں قائد ایم ڈبلیو ایم نے پریس کلب جھنگ میں صحافیوں سے ملاقات کی اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر تمام ٹی وی چینلز اور پرنٹ میڈیا کے صحافی موجود تھے۔ مقامی معروف نوحہ خواں ناصر عابد نے مرکزی کارواں کے رہنماوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس میں مقامی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماء مدعو تھے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے شرکاء سے گفتگو کی۔

امام بارگاہ حسینہ ؑ جھنگ سٹی میں عوامی اجتماع بھی منعقد کیا گیا، جس میں مجلس وحدت کے کارکنوں اور مقامی عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ مختار احمد امامی نے خطاب کیا۔ سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی کونسلر سید زین علی، زوار محسن مغل، خان نواب ناصر خان سیال، سید آفتاب نقوی، سابقہ کونسلر چوہدری رازق، عمران حیدر، عمران خان، ملک صفدر، ملک مظفر تھیم، چوہدری قیصر عباسی، شیخ شاہد، محمد عباس، ذیشان جعفری سمیت مقامی سطح کی اہم بااثر شخصیات نے ملاقاتیں کیں اور مجلس وحدت مسلمین کی ملی خدمات کو سراہا۔ اس کے بعد مقامی سیاستدان فیصل عباس حیوآنہ کی رہائش گاہ پر وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، قبل ازیں چیئرمین ضلع کونسل بابر حسین خان سیال سے ان کی رہائش گاہ پر وفد نے ملاقات کی اور انکو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر بحث کی گئی، بابر سیال نے مقامی طور پر اتحاد بین المسلمین اور مذہبی رواداری کے قیام کے لئے بھرپور کاوشیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دورہ ضلع لاہور
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی دورہ پنجاب کے سلسلے کے آخر میں لاہور پہنچے، جہاں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی، ضلعی کابینہ کے اراکین نے ان کا استقبال کیا۔ پہلی مصروفیت ٹاون شپ امامبارگاہ میں خواتین کارکنان و عہدیداران سے تنظیمی ملاقات تھی، جس میں ضلع لاہور میں شعبہ خواتین کو فعال کرنے کے حوالے سے تجاویز اور مشکلات کا جائزہ لیا گیا، اس نشست میں خواتین عہدیداران نے ضلع میں شعبہ خواتین کو فعال کرنے کا عزم ظاہر کیا، اس کے بعد مرکزی، صوبائی و ضلعی کابینہ کے اراکین پر مشتمل وفد نے جادہ شاہدرہ میں امام بارگاہ ملک عطا میں مقامی عمائدین، علماء کرام اور رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔ جس میں ضلع لاہور میں تنظیم سازی کی مہم کو تیز کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا، اس کے بعد صوبائی آفس لاہور میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے صحافی حضرات سے خطاب کیا، جس میں مقامی میڈیا کے تمام چینلز اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں نے شرکت کی، بعدازاں علامہ ناصر عباس جعفری نے وحدت یوتھ ضلع لاہور کے زیراہتمام پروگرام منعقدہ مسجد قصر بتول شادمان میں شرکت کی اور شرکاء پروگرام سے خطاب کیا۔ پروگرام میں ضلع بھر سے وحدت یوتھ کے جوانان نے شرکت کی، علامہ ناصر عباس جعفری نے ضلع لاہور کی کابینہ سے ملاقات صوبائی آفس میں کی، جس میں ضلع لاہور کی فعالیت اور تنظیم سازی کی تجاویز اور حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 606235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش