0
Wednesday 5 Feb 2020 10:10

آیت اللہ مائیک کی گمشدگی کا اعلان

آیت اللہ مائیک کی گمشدگی کا اعلان
اداریہ
امریکہ کا معروف انٹیلی جنس افسر اور شہید قاسم سلیمانی کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث مائیک ڈی انڈریا المعروف آیت اللہ مائیک گذشتہ کئی دنوں سے لاپتہ ہے۔ اس کی گمشدگی کے اشتہارات امریکہ سے زیادہ افغانستان میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ افغانستان میں گرنے والے امریکہ کے E11A نامی طیارے کے بعد اکثر مقامی و غیر ملکی ایجنسیوں نے اس امکان کا اظہار کیا تھا کہ اس طیارے میں ہلاک ہونے والوں میں امریکہ کے ہائی ویلیو حکام تھے۔ بعض حلقوں نے اس طیارے میں آیت اللہ مائیک کی ہلاکت کی بھی خبر دی تھی۔ امریکی وزارت جنگ اور وزارت خارجہ کی طرف سے اس طیارے کی تباہی اور اس میں ہلاک ہونے والوں کے بارے میں ابھی تک کوئی مستند رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔

امریکی دعویٰ کرتے ہیں کہ چار افراد ہلاک ہوئے ہیں، لیکن امریکہ اور افغانستان کے اندرونی ذرائع نے ایک خبر دی ہے کہ E11A طیارے میں اٹھارہ مسافر سوار تھے اور ان میں آیت اللہ مائیک سے بھی کوئی بڑا افسر سوار تھا۔ امریکہ کی طرف سے مرنے والوں کے مکمل نام اور ان کی تفصیلات میڈیا میں نہیں آئی ہیں۔ امریکی حکومت کی یہ خاموشی اور مشتبہ حرکتیں طاہر کرتی ہیں کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ بلکہ اگر چند دن میں معاملہ واضح نہ ہوا تو پوری دال کے کالے ہونے میں شک نہیں رہے گا۔ امریکہ کے پاس بڑا آسان راستہ ہے کہ آیت اللہ مائیک کا کوئی ویڈیو بیان کسی بھی معروف میڈیا سے جاری کر دے، تمام سازشی نظریئے دم توڑ جائیں گے، لیکن پینٹاگون، فارن آفس اور وائٹ ہاوس کی پراسرار خاموشی نے بہت سے سوالوں کو جنم دے دیا ہے۔

سی آئی اے کی ماضی کی متعدد کارروائیاں اس بات کی شاہد ہیں کہ وہ امریکی اہداف کے حصول کے لیے بڑے سے بڑا رسک لینے سے گریز نہیں کرتے۔ وہ وسیع تر قومی مفاد کے لیے اپنے سفیر کو بھی جنرل ضیاء الحق کے ساتھ ہلاک کرانے میں کسی قسم کے پس و پیش سے کام نہیں لیتے اور گیارہ ستمبر کا حملہ بھی ممکن بنا دیتے ہیں۔ امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹڑامپ اور ان کی نئوکانز پر مشتمل ٹیم دنیا میں کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرسکتے ہیں۔ افغانستان میں گرنے والے امریکی طیارے کے ملبے سے کیا کیا برآمد ہوسکتا ہے، اس کا انتظار ہے۔ البتہ حقیقت آشکار ہونے میں دیر ہوسکتی ہے، اندھیر نہیں۔
خبر کا کوڈ : 842704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش