1
2
Saturday 16 May 2020 02:32

علامہ سید جواد نقوی کی 10 سالہ ملی مذہبی بے نظیر خدمات و اعزازات کا مختصر اور اجمالی جائزہ

علامہ سید جواد نقوی کی 10 سالہ ملی مذہبی بے نظیر خدمات و اعزازات کا مختصر اور اجمالی جائزہ
تحریر: خادم العلماء حسن عسکری نقوی
 
*🌳شجرہ طیبہ🌲کی چند سرسبز و شاداب شاخیں*
1۔ *مسجد بیت العتیق*
  4 ہزار مربع میٹر اور 40 ہزار سے زیادہ افراد کی گنجائش پر برصغیر کی سب سے بڑی شیعہ مسجد۔
2۔ *حوزہ علمیہ العروة الوثقیٰ*
پاکستان میں اہل تشیع کا سب سے بڑا علمی مرکز، جس میں دو ہزار کے لگ بھگ طلبہ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اور اس وقت 1300 طلبہ اسلام ناب محمدی کی تعلیمات سے روشناس ہو رہے ہیں۔ نیز حوزہ علمیہ العروة الوثقیٰ سے ملحقہ دینی مدارس اور مراکز کی بڑھتی ہوئی تعداد تیس تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:
الف۔ خواتین کی تعلیم و تربیت کے لیے ملکی سطح کا سب سے بڑا *حوزہ علمیہ ام الکتاب* جس میں 3 ہزار کے قریب طالبات فریضہ تعلیم حاصل کرسکتی ہیں اور فی الحال ایک ہزار تک طالبات زیر تعلیم ہیں۔
ب۔ قائد فقید مفتی جعفر حسین کی گرانبہا میراث *جامعہ جعفریہ* گوجرانوالہ کی تعمیر نو، توسیع و ارتقاء۔
ج۔ *جامعه علمیہ حجت*، علی پور۔
د۔ *جامعہ علمیہ امام صادق (ع)* بمقام کرڑ خوشاب۔
 ه۔ *جامعہ بحرالعلوم*
و۔ *جامعہ امام علی نقی علیہ السلام*
ی۔ *جامعہ حجتیہ* گلگت۔

🔮۔ تشیع کے سب سے بڑے ملکی و ملی *کتاب المبین کتابخانہ* کا قیام ۔
🔮۔ مجازی حوزہ علمیہ *جامعة الدین القیم* 
🔮۔ جامعہ العروۃ الوثقیٰ اور ملحقہ دینی مدارس میں پاکستان کے بزرگ علماء کی دیرینہ خواہش کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے اور *مضبوط علمی و تحقیقی حوزوی نصاب تعیین اور تعمیل* کیا گیا ہے، جسے تمام بزرگان نے سراہا ہے۔
🔮۔ عصری علوم کا *صراط* تعلیمی نظام۔
🔮۔ *امت مصطفیٰ (ص) کی بیداری اور قیام* کی نہضت و تحریک۔
🔮۔ ایم آئی6 کے تازہ حملوں اخباریت، غلو اور تفویض وغیرہ کے جواب میں بھرپور ردعمل اور "تحریک تحفظ تشیع پاکستان* کا قیام۔
🔮۔ علمی و فکری ملکی و بین الاقوامی مجلات ماہانہ *مشرب ناب*، ششماہی مجلہ *العروة الوثقی* اور مجلہ طلاب *صبح صادق*۔
🔮۔ *بعثت* تعلیمی و نیوز ٹی وی۔

🔮 17 ربیع الاول کو علمی و تحقیقی *سالانہ وحدت کانفرنسوں* اور 12 ربیع الاول کو *وحدت ریلی* کا انعقاد۔
🔮۔ ہر سال حوزہ علمیہ العروة الوثقیٰ میں سینکڑوں بلکہ ہزار کے لگ بھگ نوجوانوں اور جوانوں کی سالانہ دو اور ملک بھر میں سینکڑوں تربیتی فکری *مطلع الفجر* کارگاہیں۔
🔮۔ *مفازة الحیاة* ہسپتال۔
🔮۔ امام خمینی اور علامہ اقبال کے *خالص اور انقلابی افکار کا احیاء*
🔮۔ کتب، مجلات اور دیگر تبلیغی آثار کی نشر و اشاعت کے لیے *متاب پبلیکیشنز*
🔮۔ ملک بھر کے خواص و عوام کی *علمی، فکری، انقلابی اور نظریاتی مرجعیت*
🔮۔ *عبادی و سیاسی فریضہ جمعہ* کا احیاء۔
🔮۔  *ہفت روزہ اخبار احیائے جمعہ* میں خطبات جمعہ کے ذریعے پیغام بیداری و مقاومت۔

🔮۔ نوجوانوں اور جوانوں کیلئے ہفتہ وار *مطلع الفجر* کلاسیں۔
🔮 ملک بھر میں *المصطفیٰ اسکاؤٹس*" کا با برکت قیام۔
🔮 حوزہ اور یونیورسٹی کے درمیان ارتباط اور وحدت کے لئے کوشاں۔
🔮۔ علمی، دینی، اجتماعی، سیاسی اور سماجی موضوعات پر سینکڑوں بلکہ *ہزاروں دروس اور تقاریر صوتی، تصویری اور متنی صورت میں* قوم و ملت کے استفادے کے لیے موجود۔
🔮۔ دس سے زیادہ مختلف ویب سائٹس کی فعالیت۔
🔮۔ پاکستان، کشمیر، ایران اور ہندوستان میں *بین الاقوامی دینی تربیتی کارگاہیں*
🔮۔ *آئمہ جمعہ و جماعات* کے ساتھ علمی فکری نشستیں۔
🔮۔ حوزہ علمیہ العروۃ الوثقیٰ کے سینکڑوں طلباء کی جانب سے محرم و رمضان میں *اسلام ناب محمدی کی ہدف مند اور جہت دار تبلیغ و ترویج*۔

🔮۔ ثقافتی و حوزوی ضرورت کے تحت *کہف الصحف* پرنٹنگ پریس کا قیام۔
🔮۔ ابھی تک مختلف موضوعات پر ساٹھ سے زیادہ *اقدار عاشوراء، کربلا اتمام حجت، حسین وارث انبیاء، شناخت قرآن، آداب فہم قرآن، وحدت امت ایک تاریخی مطالبہ، دشمن شناسی، آفات امت، سنن الہیٰ، فتنہ آخر الزمان* جیسی کتب اور متعدد موضوعات پر 150 سے زیادہ کتابچوں کی اشاعت کے علاوہ دسیوں کتابیں اشاعت کے مراحل میں۔
🔮۔ ملت کے اندر *خودی اور خود اعتمادی* کا احساس پیدا کرنا۔
🔮۔ *اسلامی انقلاب* کو علمی، نظریاتی اور فکری بنیادوں پر پیش کرنا۔
🔮۔ استاد کے مقام کی تجلیل و تکریم کے لیے حوزہ و یونیورسٹی کی سطح پر *یوم معلم* کا انعقاد۔
🔮۔ حوزہ کے فاضل طلاب کی عمامہ گزاری کی ثقافت کا احیاء۔
🔮۔ پاکستانی میں *امامت و ولایت* کی اسلام کے سیاسی نظام کے طور پر تبلیغ و ترویج کرنا۔
🔮۔ پوری دنیا کے اردو دانوں کے لیے *حالات حاضرہ اور سیاسی و انقلابی بصیرت افروز* راہنمائی۔

🔮 *عزاداری سید الشہداء(ع)* کے اندر  فکری و روحی جہت کو اجاگر کرنا۔
🔮۔ امام امت کے فرمان کے مطابق *اسلام ناب محمدی اور امریکی اسلام میں فرق* کی توضیح و تشریح۔
🔮۔ جوانوں کی فنی و ہنری صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے *ہنرستان رشد* نامی ٹیکنکل کالج کا قیام۔
🔮۔ خالص دودھ، گوشت اور اقتصادی منصوبہ بندی میں *لبنیات سلسبیل اور مویشی باڑہ* کا قیام۔
🔮۔ جس طرح امام خمینی کے اسلامی انقلاب کی برکت سے علماء و مدارس کا مقام و مرتبہ زندہ ہوا، اسی طرح پاکستان میں فرزند انقلاب نے *دینی مدارس کو خصوصی عزت و عظمت*" فراہم کی۔
🔮۔ عالمی وبا کرونا کے حوالے سے بہترین *قرنطینہ سنٹر* کا قیام اور المصطفیٰ اسکاؤٹس کی ملکی سطح پر خدمات۔
💚۔ گویا فرزند انقلاب زبان حال و عمل سے گویا ہیں۔
 *چمکتے ☀️ سورج سے جا کے کہہ دو وہ اپنی کرنیں سنبھال رکھے*
*میں اپنے صحرا کے ذرے ذرے کو خود چمکنا سکھا رہا ہوں*

🔮۔ *اللہ تعالیٰ* تمام علماء و عوام کی نیک توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 862945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

حسن کسانہ
Europe
میں ایک سنی حنفی بریلوی المسک ہوں مگر محترم سید جواد نقوی صاحب سے جنون کی حد تک پیار ہے۔
ہماری پیشکش