0
Sunday 2 Aug 2020 16:28

ابنِ حیدر کا طاہر اشرفی کو دندان شکن جواب

ابنِ حیدر کا طاہر اشرفی کو دندان شکن جواب
تحریر: مولانا ابنِ حیدر

آپ نے یوٹیوب پر خلافت راشدہ کے انکاری ہونے کی بنا پر شیعیان امیر المومنین، امام المتقین، سید العارفین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی تکفیر کی ہے؛ اس سے ہماری بہت ساری غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں، سب سے پہلے تو ہم آپ کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ ہم تو آپ کو اتحاد کا داعی، محب اہل بیت اور اپنا سنی بھائی سمجھتے تھے؛ اسی لئے تو آپ کو متحدہ علماء بورڈ کا چیئرمین مانا تھا؛ اچھا ہوا کہ آپ نے بتا دیا کہ دیگ کے اوپر کچھ اور ہے اور اندر کچھ اور؛ لہذا اب آپ کو خود ہی مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

آپ مستعفی ہوں اسلئے کہ آپ نے اپنے قانونی عہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور اتحاد کے بجائے نفاق پیدا کیا ہے؛ آپ نے ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ مل کر ایک نیا بل بلکہ حقیقتاً ایک نیا دین تیار کیا ہے؛ یہ اصلاً بغض اہل بیت بل ہے؛ اس جیسے تکفیری بل کئی مرتبہ بلوں سے نکلے اور حقیقت کھلنے پر بلوں میں واپس چھپ گئے؛ اپنے تکفیری ہونے کے اعلان کے بعد آپ کا اخلاقی فرض اور دینی تقاضہ ہے کہ آپ فی الفور متحدہ علماء بورڈ کی سربراہی سے مستعفی ہوں۔ حافظ صاحب ہم نے بڑے حوصلے سے آپ کی ویڈیو سنی اور اتنے دن انتظار اس لیے کیا کہ شاید آپ نے جذبات میں کچھ کہہ دیا ہو، لیکن آپ نے کوئی تردید نہیں کی، اب حوصلے سے ہمارا جواب سنیں اور بڑے شوق سے سر دھنیں۔

نیا بل یا نیا دین؟؟؟
1۔ یہ بل صحابہ اور اہل بیت کو برابری کی سطح پر کھڑا کرتا ہے؛ یہ عقیدہ نہ صرف شیعہ اور جمہور اہلسنت کے عقائد کے خلاف ہے بلکہ خود صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے عقائد، آیات قرآن اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان سے اعلان بغاوت ہے۔ جن صحابہ کرام کے نام پر آپ یہ بل لائے ہیں، آج اگر وہ زندہ ہوتے تو آپ کو زندیق قرار دیتے اور اعلان فرماتے کہ حافظ طاہر سعودی عرب کی اشرفی لے کر دین محمد سے کھلواڑ مت کرو؛ ہماری سیرت پڑھو؛ ہم جیسے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ میں پیغمبر کے غلام تھے، ویسے ہی بعد از پیغمبر آپ کے اہل بیت کے غلام ہیں۔ آپ کا یہ بل محمدیت نہیں نجدیت ہے اور ان سعودی بادشاہوں کی طرف سے آیا ہے، جو نعوذباللہ نقل کفر، کفر نہ باشد پیغمبر کے والدین کریمین کو کافر قرار دیتے ہیں اور آپ کے چچا حضرت ابو طالب علیہ السلام اور آپ کے دادا حضرت عبدالمطلب علیہ السلام کو بھی کافر قرار دیتے ہیں۔

2۔ پیغمبر کی ایک دختر تھیں یا چار اختلاف ہے؛ دونوں عقائد رکھنے میں کوئی اشکال نہیں؛ البتہ ساری امت جانتی ہے کہ ان سعودی نجدیوں نے چاروں کے مزار بلڈوزروں سے ڈھا دیئے۔ پیغمبر کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ سلام اللہ علیہا اور والد گرامی؛  اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کے مزارات اقدس گرا دیئے۔ ہمیں شدید حیرت ہے کہ آپ مومنین کی ماوں کے احترام کی بات کرتے ہیں اور پیغمبر کی ماں کی قبر کو روندنے والوں کو اپنا مرشد قرار دیتے ہیں۔؟

3۔ آپ سر پر قرآن رکھ کر ویڈیو ریکارڈ کروائیں کہ کیا آپ کے عقائد وہی نہیں ہیں، جو ان اسلام دشمن امریکی غلام بادشاہوں کے ہیں؟ اگر آپ کہتے ہیں کہ نہیں تو پھر کہیں کہ میں ان مقدس ہستیوں کے روضے ڈھانے پر ان سعودی بادشاہوں کی مذمت کرتا ہوں اور ٹرمپ کے ساتھ ناچنے کو مسلمان ہونے کی حیثیت سے فعل حرام قرار دیتا ہوں؛ اور یہ مطالبہ پیش کرتا ہوں کہ پیغمبر صلی علیہ وآلہ وسلم کے اجداد، آپ کی ازواج مطاہرات اور اہلبیت اطہار کے روضہ ہائے مقدسہ دوبارہ تعمیر کیے جائیں، ہم آپ کو تہ دل سے عاشق اصحاب و اہلبیت مان لیں گے۔

مسئلہ خلافت راشدہ:
شیعہ مسلمان بعد از پیغمبر قرآن کریم اور اہل بیت علیہ السلام کو دین کا ماخذ قرار دیتے ہیں؛ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کی رو سے کہ میں اپنے بعد دو چیزیں چھوڑ رہا ہوں؛ ایک قرآن اور دوسری میری عترت اہل بیت۔ یہ حدیث شیعہ سنی سب کے نزدیک متفق علیہ ہے؛ نیز پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میرے بعد امت میں 12 خلفاء ہوں گے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان بارہ خلفاء کے نام بھی بتائے؛ جن میں پہلے خلیفہ اور امام علی علیہ السلام دوسرے امام حسن علیہ السلام  تیسرے امام حسین علیہ السلام اور 12 ویں امام محمد مہدی علیہ السلام ہیں۔ ان ائمہ کی اتنی شان ہے کہ جب علی کا گیارہواں بیٹا مہدی ظہور کرے گا تو اہل سنت اور اہل تشیع کی متفقہ روایت ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام جو کہ صاحب شریعت نبی اور رسول ہیں، وہ امام مہدی علیہ السلام سے کہیں گے کہ فاطمہ (س) کے بیٹے آپ نماز پڑھائیں اور میں آپکے پیچھے نماز پڑھوں گا۔ کیا آپ نے اس مسئلہ امامت کو، 12 ائمہ اہل بیت کو اپنے اس نام نہاد بل میں شامل کیا ہے۔؟؟؟

معاویہ کے متعلق شیعہ و سنی مسلمانوں کا عقیدہ:
 آپ خلفاء راشدین کے منکر کو کافر قرار دیتے ہیں؛ کیا آپ حضرت علی علیہ السلام کو خلیفہ راشد نہیں مانتے؟ کیا معاویہ نے حضرت علی کی خلافت کا انکار نہیں کیا؟ امام کے خلاف جنگ کی؛ ستر ہزار صحابہ کو قتل کیا؛ منبروں سے آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر لعنت کروائی؛ حضرت عائشہ ام المومنین کے بھائی محمد بن ابی بکر کو ظلم سے قتل کروایا، جس کے بعد ام المومنین ہر نماز کے بعد معاویہ کے لیے بد دعا کرتی تھیں؛ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معاویہ کو باغی اور جہنم کی طرف بلانے والا کہا۔ مولانا مودودی نے خلافت و ملوکیت معاویہ کے خلاف لکھی؛ کیا وہ شیعہ تھے۔؟ ڈاکٹر طاہر القادری کی بہت سی ویڈیوز یوٹیوب پر موجود ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ تیرہ سو سال سے اہل سنت کا معاویہ کے خلاف اجماع ہے کہ معاویہ کی حمایت کرنے والے دشمن اہل بیت اور یزیدی ہیں۔ معروف اہل حدیث عالم مولانا محمد اسحاق مرحوم و مغفور کی سینکڑوں تقاریر اور کتابیں موجود ہیں، جو معاویہ کے یہ سارے کارناموں کی تصدیق کرتی ہیں، جو ہم نے بیان  کیے ہیں؛ کیا مولانا شیعہ ہیں۔؟

کیا اہل حدیث محمد علی مرزا شیعہ ہیں؟
معاویہ کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا باغی اور جہنمی قرار دینے کی حدیث کی تصدیق مولانا طارق جمیل جو دیو بندی عالم ہیں، انہوں نے بھی ببانگ دہل کی ہے؛ اب آپ بتا دیں کہ جسے پیغمبر باغی قرار دیں، 70 ہزار صحابہ کا قاتل ہو، اسے جنت کی ٹکٹ دے کر آپ خود پیغمبر (ص) سے بغاوت کے مرتکب نہیں ہو رہے؟ اب ہمیں آپ سے فتوی چاہیئے! حافظ صاحب آپ فتویٰ دیں کہ شراب پینا اسلام میں حرام ہے اور جو شخص مے نوشی کی خاطر سفارت خانوں میں جاتا ہو، وہ نہ کسی دینی مدرسے کی سربراہی کا اہل ہے اور نہ کسی مکتبہ فکر کی نمائندگی کرسکتا ہے؛ ہمیں یقین ہے کہ آپ  بوجہ جواب نہیں دے سکیں گے۔

عمران خان سے قوم کا سوال:
خان صاحب پاکستان ہم شیعہ سنی نے مل کر بنایا؛ قائد اعظم شیعہ تھے اور علامہ اقبال محب اہل بیت سنی۔ تکفیریوں نے قائد اعظم کو کافر اعظم قرار دیا؛ پاکستان کو پلیدستان کہا؛ آپ کو ووٹ شیعہ اور بریلوی نے دیئے۔ ظلم کی حد ہوگئی کہ سعودی ریال پر پلنے والا ایک عادی شراب خور سعودی عرب کا دورہ کرتا ہے اور واپسی پر مکتب اہلبیت پر پابندی کا بل تیار کرتا ہے؛ یا درست لفظوں میں ایک نیا دین تیار کرتا ہے؛ ریاست پاکستان کے ستر ہزار شہریوں کو شہید کرنے والی دہشتگرد تنظیم کا رکن اس اسلام دشمن بل کو چوروں کی طرح پیش کرتا ہے؛  ایک نیب زدہ فراڈیہ سیاستدان اس کی پشت پناہی کرتا ہے۔ خان صاحب ریاست مدینہ میں نیا دین لانے کے لیے ان سے بڑھ کر بے دین، نجس اور چور آپ کو کوئی نہیں ملے؟ اور یہ آپ کا اپنا فیصلہ ہے یا اوپر سے انسٹرکشنز آئی ہیں۔؟؟؟

بل یا بیعت سے انکار:
یزید بن معاویہ بھی نیا دین لایا تھا۔ آج پھر یزید کی اولاد نے حسین علیہ السلام کے عاشقوں سے بیعت مانگی ہے، کراچی سے کشمیر تک ہم اس بیعت سے انکار کرتے ہیں، انکار کرتے ہیں۔
لبیک یا حسین علیہ السلام؛
پاکستان پایندہ باد
دہشتگردی مردہ باد
خبر کا کوڈ : 877908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش