0
Monday 13 Nov 2023 08:28

شہید اسد زیدی کے شعری مجموعے کی تقریب رونمائی

  • ایوانِ اقبال سکَردو بَلتستان میں شہید اسد زیدی کی کتاب

    ایوانِ اقبال سکَردو بَلتستان میں شہید اسد زیدی کی کتاب "رنگِ شفق" کی تقریب رونمائی

اسلام ٹائمز۔ شہید اسد زیدی کی کتاب "رنگِ شفق" کی تقریب رونمائی 12 نومبر 2023ء بروز اتوار ایوانِ اقبال سکَردو بَلتستان میں ہوئی۔ سینیئر وزیر تعمیرات سید امجد علی زیدی نے اپنے بھائی گلگت بلتستان کے منجھے ہوئے سیاستدان و قانون دان شہید سید اسد زیدی کی کتاب (رنگ شفق) کی تقریب رونمائی کی میزبانی کی۔ تقریب کی نظامت بَزمِ علم و فَن کے روحِ رواں میر اسلم سحر نے کی۔ اس تقریب میں سینیئر سیاستدان و سابق اسپیکر گلگت بَلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد، معروف تاریخ دان و مورخ اور شہید سید اسد زیدی کے دوست یوسف حسین آبادی، محقق و ادیب حسن حسرت، سینیئر صحافی و ادبی شخصیت قاسم نسیم، معروف طبیب و مصنف مظفر حسین انجم نے مقالے پیش کئے، جبکہ شہید اسد زیدی کے دوسرے بھائی اور سیاسی رہنماء سید مہدی شاہ زیدی، معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ و قلمکار آغا زمانی، بَلتی زبان کے معروف شاعر یوسف کَھسمن، ابھرتے ہوئے نوجوان شاعر ناصر شمیم سمیت شہید اسد زیدی کے کئی چاہنے والوں، اسکالرز، شاعر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

 آخر میں شہید اسد زیدی کے شعری مجموعے رنگِ شفق کی رونمائی کی گئی۔ یہ کتاب اکادمی ادبیات پاکستان نے شائع کی ہے اور یہ اس مجموعے کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ اس کا پہلا ایڈیشن 1986ء میں شائع ہوا تھا۔ تقریب کا اہتمام معروف ادبی تنظیم بزمِ علم و فن نے کیا تھا۔ تقریب کے اختتام پر شہید اسد زیدی کے بھائی اور سینیئر وزیر تعمیرات گلگت بَلتستان سید امجد علی زیدی نے مہمانوں اور شرکائے محفل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1095285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش