0
Wednesday 10 Jan 2024 20:32

شیعہ علماء اسمبلی کا "اصلاح معاشرہ و فاطمہ زہرا (س)" کو موضوع پر جلسے کا انعقاد

  • اترپردیش میں شیعہ علماء اسمبلی کا

    اترپردیش میں شیعہ علماء اسمبلی کا "اصلاح معاشرہ و فاطمہ زہرا (س)" جلسے کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا شیعہ علماء اسمبلی اور جامعہ امامیہ انوار العلوم کے زیراہتمام ریاست اترپردیش کے شہر الٰہ باد کی رانی منڈی میں عظیم الشان جلسہ بعنوان ’’اصلاح معاشرہ و حضرت فاطمہ زہرا (س)‘‘ منعقد  ہوا۔ جلسے کا آغاز مولانا سید نامدار عباس (دہلی) نے سورہ دہر کی تلاوت کے ذریعے کیا۔ تلاوت کے فوراً بعد شعراء کرام نے اپنی دلنشین آواز میں نعت سرور کائنات اور بنت پیغمبر اسلام (ص) کی مدح میں اشعار پیش کرکے فضا کو منور و معطر کر دیا۔ اس جلسہ کے پہلے مقرر مولانا سید صفدر حسین (جونپور) نے اپنے خطاب میں کہا کہ اصلاح معاشرہ کے ساتھ ترقی معاشرہ پر غور کرنا ضرور ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اختر عباس جون نے کہا کہ یہ آیت فقط جناب شعیب سے منسوب  نہیں ہے، بلکہ ایک نبی کی بات گویا ہر نبی کی بات تصور کی جاتی ہے۔

ناظم جلسہ مولانا سید حیدر عباس رضوی نے آل انڈیا شیعہ علماء اسمبلی کی جانب سے جاری ہونے والا وہ مذمتی بیان پیش کیا، جو چند روز قبل ایران کے شہر کرمان میں بے گناہوں کے قتل عام اور مجروحین سے اظہار ہمدردی نیز صہیونیت سے بیزاری پر مشتمل تھا۔ اصلاح معاشرہ اور فاطمہ زہرا (س) جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید غلام حسین رضوی نے کہا کہ کیوں نہیں ہم معاشرہ میں ایسا کام کرتے جس سے ہم حضرت فاطمہ زہرا (س) کا فقط نام ہی نہیں بلکہ ان کی فکر کو بھی اپنی زندگیوں میں جگہ دے سکیں۔ مولانا سید قاضی عسکری نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصہ میں شیعہ علماء اسمبلی کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا بنیادی مقصد بھارت کے علماء کرام کو اپنے مشترکات پر متحد کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1108242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش