0
Saturday 11 May 2013 22:41

عام انتخابات

اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ووٹروں کی کل تعداد 4 کروڑ 92 لاکھ 97 ہزار 879 ہے، ان میں 2 کروڑ 77 لاکھ 26 ہزار 609 مرد اور 2 کروڑ 15 لاکھ 71 ہزار 277 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ پنجاب میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، ان میں سے 8 ہزار 439 پولنگ اسٹیشنز نہایت حساس اور 4 ہزار 463 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دیے گئے ہیں۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں 3 لاکھ سکیورٹی اہلکار امن و امان قائم رکھنے کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، انہیں 3 ہزار 200 آرمی اہلکاروں کی مدد بھی حاصل ہے، پولنگ کے عمل کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 262898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش