0
Wednesday 14 Aug 2013 20:38

مزار قائد

اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت ملک بھر میں پاکستان کا 67واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور اس مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ یوم آزادی پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی اور پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے کیڈٹس نے مزار پر گارڈ کے فرائض سنبھال لئے۔ اس موقع پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو، پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل تاج حیدر، رہنماء سید وقار مہدی، راشد ربانی سمیت دیگر اہم شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مزار قائد میں ہونے والی تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح بھی اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھے۔

خبر کا کوڈ : 292403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش