اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقہ ساندہ کے امام بارگاہ دھوپ سٹری سے مہندی کا جلوس برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ روٹ پر گامزن تھا کہ راستے میں تکفیری گروہ کے دہشتگردوں نے ایک مکان کی دوسری منزل سے جلوس پر فائرنگ کر دی، جس سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے جبکہ عزاداروں کی نشاندہی پر پولیس کے بھاری نفری نے اس گھر کو محاصرے میں لے کر تین ملزموں کو حراست میں لے لیا، ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں ملزموں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔