0
Tuesday 12 Nov 2013 19:31

لاہور میں جلوس عزا پر فائرنگ سے ایک عزادار شہید، متعدد زخمی

لاہور میں جلوس عزا پر فائرنگ سے ایک عزادار شہید، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے ساندہ میں دھپ سڑی امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے حضرت قاسم (ع) کی مہندی کے جلوس پر شرپسندوں کی فائرنگ سے 1 عزادار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ مہندی کا جلوس اپنے روایتی راستے سے ہوتا ہوا جا رہا تھا کہ گھات لگائے ہوئے دہشت گردوں نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے 1 عزادار جس کا نام ٹونی شاہ بتایا گیا ہے شہید اور متعدد عزادار زخمی ہو گئے، جلوس میں بھگدڑ مچنے سے بھی کئی افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے بھاری نفری نے امام بارگاہ کو بھی گھیرے میں لیا ہوا ہے اور جلوس کے شرکا احتجاج کر رہے ہیں۔ عزاداروں کا مطالبہ ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔ دوسری جانب ممتاز شیعہ رہنمااور ضلعی امن کمیٹی کے رکن حیدر علی مرزا بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے تمام عزاداروں کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 320349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش